۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ اللہ تعالی نے انسانوں کی ہدایت کے لٸے کتابیں نازل کیں انبیاۓ کرام معلم بشریت بن کر آٸے۔ لاٸبرری معاشرے کی ضرورت ہے ہمیں عوام کو مطالعہ کی طرف راغب کرنا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کرونڈی پہنچ کر ایم ڈبلیو ایم کے سابق صوباٸی سیکریٹری تنظیم برادر آغا منور جعفری سے ان کے سسر کی وفات پر تعزیت کی۔ اور ان کی مغفرت و بلندی درجات کے لٸے دعا کی۔

در ایں أثنا علامہ مقصود علی ڈومکی نے کرونڈی نوجوان اتحاد کی دعوت پر پبلک لاٸبرری کا دورہ کیا اور انہیں حضرت امام حسین ع کی سیرت و کردار کتاب کا تحفہ دیا اور اپنے خیالات تحریر کٸے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب اور قلم مقدس قابل احترام اور انسانی معاشرے کی تعمیر و ترقی کا سبب ہیں۔ اللہ تعالی نے انسانوں کی ہدایت کے لٸے کتابیں نازل کیں اور انبیا کرام معلم بشریت بن کر آٸے۔ لاٸبرری معاشرے کی ضرورت ہے ہمیں عوام کو مطالعہ کی طرف راغب کرنا ہوگا۔

اس موقع پر کوٹ لالو وین حادثے میں قتل اسکول جانے والے سات بچوں کی یاد مین نوجوان اتحاد کرونڈی کی طرف سے تعزیتی پروگرام کیا گیا۔ جس میں خصوصی خطاب کرتے ہوٸے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا سبب بنتی ہے لہذا عوام کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے اجتناب کرنا چاہٸے اور حکومت کو چاہٸے کہ المناک سانحات کی روک تھام کے لٸے سنجیدہ اقدام کرے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اوور ٹیکنگ تیز رفتاری اور ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی سنگین حادثات کو جنم دیتی ہے شہری ٹریفک قوانین پر عمل در أمد کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .