۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
وفاق المدارس الشیعہ

حوزہ/ اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 اپریل ہے۔ ڈبل فیس کے ساتھ یکم مئی تک داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات 22 مئی سے شروع ہوں گے۔ شعبہ امتحانات کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 اپریل ہے۔ ڈبل فیس کے ساتھ یکم مئی تک داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

امیدواروں اورمدارس کو امتحانی مراکز کے حوالے سے اطلاع فون ،واٹس ایپ اور رول نمبر سلپ میں کر دی جائے گی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ داخلہ فارم مرکزی دفتر جامعةالمنتظر یا وفاق المدارس کی ویب سائٹ www.wmshia.comسے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 23 مارچ کو وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے مطالبے پر رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے امتحانی فیس میں نمایاں کمی کردی ہے۔ وفاق المدارس کی طرف سے امتحانی ڈیٹ شیٹ علیحدہ سے جاری کی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .