۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
امام جمعہ سکردو

حوزہ/ امام جمعہ سکردو نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم حجۃ السلام شیخ نوروز علی نجفی ایک ایسی شخصیت تھے کہ جس کے شجر سایہ دار تلے پہنچ کر ہر کس وناکس راحت وسکون پاسکتا تھا۔ اُن کے شاگرد بہت ساری جگہاؤوں پر ابھی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ السلام شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت جانسوز پر امام جمعہ سکردو بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے:

بسم اللہّٰ الرحمٰن الرحیم 

موت العالِم موت العالَم
سرکاردوجہاں کا فرمان اس قدر جامع اور سچا ہے کہ ایک عالم دین کی موت پورے عالم کی موت ہے۔
آج حضرت حجتہ السلام الشیخ نوروز علی نجفی (مرحوم) مدیر و سرپرست اعلی ٰ مدرسہ جعفریہ کراچی، صبح کی اولین ساعتوں میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و اُن کے آل کے محبت کے ساتھ اور زندگی سے تھکے ماندے مسافر کی طرح خاموشی سے دائمی نیند سوگئے۔
انا للہ و انا الیہ الراجعون ۔

علماء کی زندگیوں سے ہمیں یہی سبق ملتا ہے کہ دین اور دین داروں سے محبت کی جائے،  مرحوم ایک ایسی شخصیت تھے کہ جس کے شجر سایہ دار تلے پہنچ کر ہر کس وناکس راحت وسکون پاسکتا تھا۔ اُن کے شاگرد بہت ساری جگہاؤوں پر ابھی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور یقینً یہی وہ بہار ہے جس کی ضرورت ہم سب کو ہے، بہارِ علمی،مرحوم کی شخصیت ایسی دل نواز، حیات افروز اور ایسی باغ وبہار تھی کہ جن کی خصوصیات کو ایک مختصر تحریر میں سمونا مشکل ہے۔حضرت شیخ صاحب نور اللہ مرقدہ بھی اپنے مقررہ وقت پر، پاک پروردگار کے حکم کا اتباع کرتے ہوئے اس جہاں سے کوچ کرگئے۔ 

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ حضرت شیخ نوروز علی نجفی رحمتہ اللہّٰ علیہ کو اُن کی خدمت کا نتیجہ آخرت میں بلند درجہ و اہلبیت اطہار علیہ السلام کے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے،اور بالخصوص ان کے اہل خانہ کو و تمام شاگردوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثما آمین

شریکِ غم داعی اتحاد بین المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .