۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علی عباسی

حوزہ/ سربراہ جامعہ المصطفی حجت الاسلام ڈاکٹر علی عباسی نے اپنے تعزیتی پیغام میں، دینی مدارس پاکستان کے مایہ ناز استاد حجت الاسلام شیخ نوروز علی نجفی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس تعزیتی پیغام کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

انا للہ وانا الیہ راجعون

مدرسہ علمیہ جعفریہ کراچی کے متولی اور مایہ ناز استاد، مدیر،مربی،مخلص اور عالم دوست حجت الاسلام و المسلمین شیخ نوروز علی نجفی (رح) کی رحلت کا سن کر نہایت افسوس ہوا۔

مرحوم و مغفور ایک متواضع عالم دین تھے ، آپ نے اپنی بابرکت عمر کو مکتب اہل بیت علیہم السلام کے شاگردوں کی تربیت میں صرف کردیا۔

اس جلیل القدر عالم دین کے شاگرد پوری دنیا میں مکتب ناب اہل بیت علیہم کے معارف کی ترویج میں مشغول ہیں ، یقیناً یہ عظیم خدمات ان کے نامہ اعمال میں موجود ہوں گی۔
"عاش سعیدا ومات سعیدا."

اس عظیم فقدان پر مرحوم و مغفور کے اہل خانہ سمیت حوزہ ہائے علمیہ پاکستان ،علماء اور ان کے شاگردوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے بارگاہِ الٰہی میں ان کی بلندی درجات کیلئے اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتے ہیں۔

شریک غم علی عباسی

سربراہ جامعہ المصطفی حجۃ الاسلام عباسی کا استاد شیخ نوروز علی نجفی کے انتقال پر اظہار تعزیت

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .