۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ کرم علی حیدری

حوزہ/ استاذ الاساتذہ حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ نوروز علی نجفی اعلی اللہ مقامہ جبکہ عرصۂ دراز سے علیل تھے لیکن انہوں نے کبھی بھی اپنی جان کی پرواہ نہیں کی بلکہ ہر وقت وہ تعلیم و تربیت کو عام کرنے میں مصروف عمل رہے۔افسوس کہ ایک بہترین اور زحمت کش و علم پرور عالِمِ دین اور استاد محترم ہم سے جدا ہوگئے۔انکی رحلت سے بہت بڑا خلا واقع ہوا ہے جسکو پُر کرنا ناممکن تو نہیں لیکن بہت ہی مشکل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی، سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان نے حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سرزمین پاکستان میں حوزہ علمیہ نجف اشرف سے کسب فیض کے بعد علم و ادب کے بے پناہ اساتید و شاگرد تیار کرنے والے عالم باعمل بہترین استاد حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد ملتِ پاکستان کے علم کے پروانوں کو آج داغ مفارقت دے گئے۔

گلگت بلتستان کے علاقے نلت سے تعلق رکھنے والی شخصیت جنہوں نے حوزہ علمیہ نجف اشرف میں علمائے کرام و مراجع عظام کے سامنے زانوئے ادب تہہ کرکے جدیت کے ساتھ کسب فیض علم و عمل کے بعد واپس ملک عزیز پاکستان کے شہر کراچی میں آکر مدرسہ علمیہ جعفریہ میں شب و روز بڑی مشقت و سختی کے ساتھ بلاتفریق پورے ملک عزیز پاکستان کے کونے کونے سے آنے والے طلاب عزیز کی تربیت کرنا شروع کی۔

مدرسہ علمیہ جعفریہ کراچی سے اکثر وہ طلاب عزیز علم و ادب کے فنون حاصل کرکے تیار ہوکر فارغ التحصیل ہوئے جنہوں نے حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں جاکر بیشتر تعلیمی سفر طئے کرنے کے بعد ملک عزیز پاکستان میں قوم و ملک کیلئے علمی مشعل راہ بن گئے۔ بعض تدریس میں تو بعض تالیف و تصنیف و ترجمہ میں مصروف ہوگئے۔ حتیٰ کہ بہت سارے شاگرد پوری دنیا میں تبلیغ دین مبین اسلام کیلئے منتشر ہوگئے۔

استاذ الاساتذہ حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ نوروز علی نجفی اعلی اللہ مقامہ جبکہ عرصۂ دراز سے علیل تھے لیکن انہوں نے کبھی بھی اپنی جان کی پرواہ نہیں کی بلکہ ہر وقت وہ تعلیم و تربیت کو عام کرنے میں مصروف عمل رہے۔افسوس کہ ایک بہترین اور زحمت کش و علم پرور عالِمِ دین اور استاد محترم ہم سے جدا ہوگئے۔انکی رحلت سے بہت بڑا خلا واقع ہوا ہے جسکو پُر کرنا ناممکن تو نہیں لیکن بہت ہی مشکل ہے۔

اس غمناک ترین موقعے پہ اپنے وقت کے امام عج، انکے تمام شاگردوں، نجفی ساتھیوں، اور انکے اہلِ خانہ اور فرزندان کی خدمت میں دکھی دل سے تسلیت و تعزیت عرض کرتاہوں۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .