۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
قم المقدس میں استادالعلماء شیخ نوروز علی نجفی کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

حوزہ/ استاد مرحوم نے کم وسائل کے ساتھ قوم و ملت کی بہترین خدمت کی ہے۔ وہ انتہائی سادگی کی زندگی بسر کرتے تھے۔ نمود و نمائش اور اپنی یا اپنے مدرسے کی تشہیر کے بالکل قائل نہیں تھے بلکہ استاد مرحوم اپنے ہدف و مقصد جو کہ طلاب کی تعلیم و تربیت تھا اس کیلئے کوشاں رہتے تھے۔ ان کے ہر کام میں خلوص اور للہیت تھی جس کی وجہ سے اللہ تعالی نے انہیں اتنا بڑا مقام عطا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی جانب سے قم المقدس میں استادالعلماء شیخ نوروز علی نجفی کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے مرحوم استاد کے شاگرد حجۃ الاسلام والمسلمین حافظ سید بشیر حسین الحسینی نے خطاب کیا۔ حجۃ الاسلام قاری محمد شبیر نے تلاوت کی۔ برادر طالب حسین نے مرثیہ پیش کیا۔ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد علی حجتی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ آخر میں سینیئر نائب صدر متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر بشیر احمد استوری نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں مرحوم شیخ نوروز علی نجفی کے فرزند ارجمند حجۃ الاسلام محمد تقی نوروزی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حافظ سید بشیر حسین الحسینی نے اپنے خطاب میں مرحوم شیخ نوروز علی نجفی کو بہترین انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ استاد مرحوم نے کم وسائل کے ساتھ قوم و ملت کی بہترین خدمت کی ہے۔ وہ انتہائی سادگی کی زندگی بسر کرتے تھے۔ نمود و نمائش اور اپنی یا اپنے مدرسے کی تشہیر کے بالکل قائل نہیں تھے بلکہ استاد مرحوم اپنے ہدف و مقصد جو کہ طلاب کی تعلیم و تربیت تھا اس کیلئے کوشاں رہتے تھے۔ ان کے ہر کام میں خلوص اور للہیت تھی جس کی وجہ سے اللہ تعالی نے انہیں اتنا بڑا مقام عطا کیا۔ پاکستان کے تمام علاقوں سے بڑے بڑے علماء کرام مختلف معاملات پر مشاورت کیلئے ان کے پاس تشریف لاتے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .