۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
متحدہ علماء فورم

حوزہ/ متحدہ علماء فورم کی تشکیل سےگلگت بلتستان میں کارکنوں اور نظریاتی افراد و علمائے کرام کو حوصلہ ملا ہے۔ رواں سال منعقد ہونے والے انتخابات سمیت دیگر اہم موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی جانب سے قم المقدسہ میں منعقدہ نشست سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسلامی تحریک کے متحرک رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد ترابی نے کہا ہے کہ رواں سال الیکشن میں ظاہری طور پر ہم ناکام ہوگئے لیکن مستقل طور پر انتخابات میں حصہ لینا یہی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔ تنظیم کو مزید فعال کرنے کیلئے ہمیں بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ متحدہ علماء فورم کی تشکیل سےگلگت بلتستان میں کارکنوں اور نظریاتی افراد و علمائے کرام کو حوصلہ ملا ہے۔ شیخ احمد ترابی نے رواں سال منعقد ہونے والے انتخابات سمیت دیگر اہم موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

اس نشست میں متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد شبیر صابری سمیت دیگر ذمہ دار عہدیداروں کے علاوہ علمائے کرام  نے بھرپور شرکت کی۔ نشست کے آخر میں سوال و جواب بھی کئے گئے اور گلگت بلتستان کی سیاسی صورت حال اور تنظیمی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .