۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
"بعثت پیغمبر اکرم اور ہماری اجتماعی ذمہ داری"

حوزہ/ قم المقدسہ میں  متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی جانب سے " بعثت پیغمبر اکرم اور ہماری اجتماعی ذمہ داری" کے عنوان پر ایک علمی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں  متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی جانب سے " بعثت پیغمبر اکرم اور ہماری اجتماعی ذمہ داری" کے عنوان پر ایک علمی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول سے ہوا جس کی سعادت برادر عاشق حسین محمدی نے حاصل کی۔

نشست کے ناظم اور مسول شعبہ تعلیم و تربیت جناب حجۃ الاسلام والمسلمین محمد علی حجتی صاحب نے اس علمی نشست کے متعلق گفتگو کی جبکہ نظامت کے فرائض برادر اجمل حسین قاسمی نے انجام دئے۔

علمی نشست کے مقرر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی صاحب نے " بعثت پیغمبر اکرم اور ہماری اجتماعی ذمہ داری" کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ علمی نشست میں متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی کابینہ، مجلس عاملہ اور مجلس نظارت کے اراکین نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .