۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی جانب سے جشن صادقین اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد

حوزہ/ جشن صادقین اور ہفتہ وحدت کی پروقار تقریب سے نائب صدر متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان حجۃ الاسلام والمسلمین غلام محمد شاکری نے خطاب کرتے ہوئے رسالت کی ضرورت پر گفتگو کی اورمتحدہ علماء فورم کی اہمیت، افادیت اور کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء فورم جی بی کی جانب سے منعقدہ پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت برادر یداللہ عزیزی نے حاصل کی۔ جس کے بعد برادر عاشق حسین محمدی اور برادر فدا حسین نوری نے بارگاہ رسالت و امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کئے۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض برادر محمد موسی حکیمی نے انجام دئے۔

جشن صادقین اور ہفتہ وحدت کی پروقار تقریب سے نائب صدر متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان حجۃ الاسلام والمسلمین غلام محمد شاکری نے خطاب کرتے ہوئے رسالت کی ضرورت پر گفتگو کی اورمتحدہ علماء فورم کی اہمیت، افادیت اور کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

پروگرام کے اختتام پر گلگت بلتستان کے متعلق نایاب کتاب لکھنے پر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر فرمان علی سعیدی کو مجلس نظارت کے رکن حجۃ الاسلام والمسلمین محدم اکبر ناصری، حجۃ لاسلام والمسلمین محمد اقبال طاہری اور حجۃ الاسلام والمسلمین غلام محمدم فخرالدین نے متحدہ علماء فورم کیجانب سے تجلیل و قدردانی کرتے ہوئے اعزازی شیلڈ پیش کیا۔ علماء فورم جی بی کے جنرل سیکٹری حجۃ الاسلام اجمل حسین قاسمی کی انتھک محنتوں اور کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کی خدمت میں تحفہ پیش کیا گیا۔ مذکورہ تینوں بزرگان نے ثقافتی شعبے کی جانب سے شائع کردہ ششماہی مجلہ سلسبیل کے پہلے شمارے کی باقاعدہ رونمائی کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .