۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
موسوی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین موسوی نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کا مطلب،مذاہب اور عقائد کو ملانا یا عقائد سے دستبرداری نہیں ہے،بلکہ مسلمان مشترکات پر اکٹھا ہو کر ایک طاقتور امت واحدہ کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد موسوی نے خمینی شہر میں حوزہ نیوز ایجنسی کے ایک نمائندے کے ساتھ گفتگو میں پیغمبر اسلام (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی ولادت با سعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسلمانوں کے مشترکات؛جیسے خدائے واحد،ذات رسول(ص)قبلہ اور کتات الٰہی کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کا مطلب،مذاہب اور عقائد کو ملانا یا عقائد سے دستبرداری نہیں ہے،بلکہ مسلمان مشترکات پر اکٹھا ہو کر ایک طاقتور امت واحدہ کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

امام جمعۂ خمینی شہر نے اہل بیت(ع)کی سیرت کی پیروی کرنے کو شیعہ کا فرض قرار دیا اور کہا کہ مخالفوں کے ساتھ اچھے برتاؤ اور سلوک کے ساتھ پیش آنا سیرتِ اہل بیت (ع) کا حصہ ہے اور استکبار کے خلاف جدوجہد وہ واضح مثالیں ہیں جو اسلامی معاشرے میں اتحاد و وحدت کی فضاء قائم کرتی ہیں۔

امام جمعہ خمینی شہر نے بیان کیا کہ دشمن ہمیشہ دنیا کے مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش میں ہیں،لہذا اتحاد و وحدت کا مقصد،شیعہ اور سنی دونوں مذاہب کے نظریات اور عقائد کو محفوظ رکھ کر مسلمانوں کے درمیان مشترکات کو مضبوط بنانا ہے؛برادران اہل سنت کے ساتھ شیعوں کی زندگی اسلامی معاشرے کے اتحاد و وحدت کی خوبصورتیوں میں سے ایک ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین موسوی نے کہا کہ اہل بیت (ع) کی خاطر  مجالس و محافل کا انعقاد بہت اچھا عمل ہے،لیکن مجتہدین عظام کے فتووں کے مطابق،ان مجالس و محافل میں شرکت کرنے سے گریز کرنا چاہئے،جن میں دوسرے مذاہب کے مقدسات کی توہین،اسلام کی ہم آہنگی و وحدت کو پارہ کرنے اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے اور تناؤ بڑھانے کی کوشش کی جاتی ہو،کیونکہ یہ ناجائز عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہل بیت (ع) میں سے کسی کی سیرت میں ہمیں یہ نہیں ملتا ہے کہ انہوں نے اپنے مخالفین کی کہیں پر توہین کی ہوں بلکہ حضرات اہل بیت علیہم السلام مخالفین کے مسائل کے حل کے لئے بھی مشورہ دیتے تھے،کیونکہ یہ رفتار و کردار اہل بیت (ع) کی زینت کا ذریعہ شمار ہوتے ہیں۔

امام جمعہ خمینی شہر نے سنی بزرگوں کے مابین امام جعفر صادق علیہ السلام کے مقام و منزلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام جعفرصادق (ع) سنی بزرگوں میں ایک اعلی مقام رکھتے تھے اور امام علیہ السلام کی فضیلت بیان کرنے کے حوالے سے اہل سنت کے چار عظیم اماموں کے بیانات اور کتابیں قابل ذکر اور قابل درک ہیں۔

آخر میں،انہوں نے ابو حنیفہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ ابو حنیفہ، سنیوں کے پیشواؤں میں سے ایک ہیں انہوں نے امام جعفر صادق علیہ السلام کو مسلمانوں میں فقیہ ترین اور دانا ترین شخصیت کے طور پر متعارف کرایا ہے اور مالک بن انس سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضیلت،علم اور عبادت،خضوع اور خشوع کے اعتبار سے کسی آنکھ اور کان نے جعفر ابن محمد علیہم السلام سے کوئی اعلیٰ نہ دیکھا ہے اور نہ ہی سنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .