۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
آیت الله مدرسی

حوزہ / عراق کے عالم دین محمد تقی مدرسی نے عراقی سیاستدانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم کے میلادِ مبارک سے آپس میں اختلافات دور کرنے کا استفادہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے عراقی سیاستدانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم کے میلادِ مبارک سے آپس میں اختلافات خصوصاً انتخابات کے بعد پیدا ہونے والے اختلافات کو دور کریں۔

انہوں نے ہفتہ وار خطاب میں کہا: پیغمبر اکرم صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم کے میلاد کا پیغام "امید" ہے کیونکہ آنحضرت صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم تمام بشریت کے لئے رحمت اور مہربانی کا پیغام لائے اور ہمیں اسی رحمت کی امید کے ساتھ زندگی بسر کرنی چاہئے۔

آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے اس میلادِ مبارک کا ایک اور پیغام اتحاد و وحدت کو قرار دہتے ہوئے کہا: عراقی سیاستدانوں کو چاہئے کہ وہ انتخابات کے بعد پیدا ہونے والے اختلافات کو دور کریں۔

انہوں نے مزید کہا: توجہ کرنی چاہئے کہ ان اختلافات کے بہت برے نتائج مرتب ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .