۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حجت السلام و المسلمین سید مرتضی کشمیری نماینده آیت الله سیستانی در اروپا

حوزہ/ یورپ میں آیۃ اللہ سیستانی کے نمائندے حجۃ الاسلام سید مرتضی کشمیری نے ہفتۂ وحدت،پیغمبر اسلام(ص) اور امام جعفر صادق(ع)کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے آپ(ص)کی ولادت کو ظلم و کفر کی انتہا اور توحید و عدالت کا آغاز قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپ میں آیۃ اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرتضی کشمیری نے ہفتۂ وحدت،پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وحدت اسلامی کوئی سیاسی شعار و نعرہ نہیں ہے،بلکہ ایک مضبوط بنیاد ہے جس پر اسلام قائم ہے اور اگر ہم وحدتِ اسلامی پر توجہ نہیں دیں گے تو کبھی بھی دنیائے اسلام میں طاقتور نہیں ہوسکیں گے۔

حضرت رسول اکرم (ص) کی ولادت اور بعثت،اسلامی اور الہی تحریک

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت رسول اکرم (ص) کی ولادت اور بعثت،اسلامی اور الہی تحریک، عدل کے قیام اور انسانوں کو وحشی اور حیوانیت کی صفت سے پاک کرنے،ظلم و کفر کے خاتمے اور انسانوں کو اعلیٰ انسانی مقام پر فائز کرنے کا نقطۂ آغاز تھا،لیکن بد قسمتی سے آج امت جاہلیت کے دور میں لوٹ گئی ہے اور دشمنوں کے ساتھ اتحاد اور تعلقات کو معمول پر لانے کے ذریعے دشمنوں کا ساتھ دے رہی ہے۔

بحیثیت مسلمان ہمیں خدا اور رسول اکرم (ص) کے فرامین کی بنیاد پر اختلافات اور تنازعات کو حل کرنا چاہئے !یورپ میں آیۃ اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے نے ہفتۂ وحدت کے حوالے سے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بحیثیت مسلمان ہمیں خدا اور رسول اکرم (ص) کے فرامین کی بنیاد پر اختلافات اور تنازعات کو حل کرنا چاہئے،کہا کہ ہمیں یہ جاننا ہوگا کہ ہم جس اسلامی اتحاد و وحدت کی دعوت دے رہے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اپنے مذہبی اصولوں سے دستبردار ہوں اور ایک مذہب کو چھوڑ کر دوسرے مذہب کو اختیار کریں۔

وحدتِ اسلامی کوئی سیاسی شعار و نعرہ نہیں ہے،بلکہ ایک مضبوط بنیاد ہے جس پر اسلام قائم ہے!

انہوں نے مزید کہا کہ وحدتِ اسلامی کوئی سیاسی شعار و نعرہ نہیں ہے،بلکہ ایک مضبوط بنیاد ہے جس پر اسلام قائم ہے اور اگر ہم وحدتِ اسلامی پر توجہ نہیں دیں گے تو کبھی بھی دنیائے اسلام میں طاقتور نہیں ہوسکیں گے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین کشمیری نے بیان کیا کہ دین اسلام نے کلام الٰہی کے مطابق«إن هذه أمتکم أمة واحدة وأنا ربکم فاعبدون» و «واعتصموا بحبل الله جمیعا ولا تفرقوا» و «إنما المؤمنون إخوة» تمام رکاوٹوں کو دور کیا ہے اور امت کو یکجا کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • چمن علی خان PK 13:17 - 2021/10/25
    0 0
    بالکل وحدت المسلمین آج کے دور میں بہت اہم ہے اور وحدت اسلامی کے ساتھ ساتھ توحید پر بھی توجہ دی جائے خصوصاً پاکستان میں شیعت مسلک حق جہاں نشوونما کی جانب رواں دواں ہے وہاں پر توحید پرخچے اڑائے جارہے اور ممبر حسین علیہ السّلام جو توحید الٰہی کی اصل درسگاہ ہے کو مفاد پرست عناصر نے شرک کے اڈے بنانے میں کوئی کمی نہیں رکھی ہوئی لہذا علماء الحق ایسے مبلغ وحدت اسلامی کے ساتھ ساتھ پھیلائیں جو شیعہ اہل بیت علیہم السلام کی توحید سے روشناس کرائیں، اللّٰہ ہم سب کو دین حنیف کی تبلیغ اور پیروی کرنے کی توفیق بخشے آمین یارب العالمین