۲۹ فروردین ۱۴۰۳ |۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 17, 2024
کرگل میں ہفتہ وحدت کا عظیم الشان جلوس

حوزہ/ کرگل میں شدید برف باری کے باوجود امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے اہتمام سے ہفتہ وحدت کے اختتام پر عظیم الشان محفل کا انعقاد۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تمام عالم اسلام کے ساتھ ساتھ آج ۱۷ ربیع الاول کو کرگل میں بھی سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی (ص) اور ان کے فرزند ارجمند و ريیس مذہب امامیہ حضرت امام جعفر صادق علیہ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام شایانِ شان محفل و جلوس میلاد منعقد کیا گیا۔اس سلسلے میں ۱۲ ربیع الاول سے ۱۶ ربیع الاول تک جامع مسجد کرگل میں باقریہ ہیلتھ کیئراینڈ ریسرچ سینٹر، مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی، بسیج امام،بزمِ ادب اور مصلیٰ امام کمیتی کی جانب سے پر شکوہ محافل کا انعقاد کیا گیا تھا۔اسی سلسلے کی اختتامی دن کے مناسبت سے آج ۱۷ ربیع الاول کو ایک عظیم الشان جلوس عشق نبی صبح ساڈھے دس بجے  موسسہ کے مرکزی دفتر سے برآمد ہوئی۔جلوس میں دسیوں علماء کے ساتھ ساتھ سینکڑوں مومنین نے شرکت کی جو خمینی چوک اور لال چوک سے ہوتے ہوئے جامع مسجد پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس میں شرکاء امریکا مردہ باد،اسرائیل مردہ باد،برطانیہ مردہ باد، فلسطین کے مجاہدو ہم تمہارے ساتھ ہیں، یمن کے مظلومو ہم تمہارے ساتھ ہیں کے فلک شگاف نعرے بلند کر رہے تھے۔

تصویری جھلکیاں: کرگل میں ہفتہ وحدت کا عظیم الشان جلوس

بعد از جلوس جامع مسجد کرگل میں ایک پر وقار محفل منعقد ہوا جہاں مولانا ذاکر نے نظامت کے فرایض انجام دیے جبکہ چیرمین موسسہ حجت الاسلام شیخ صادق رجای نے صدارت کے فرایض انجام دیے۔محفل کے آغاز  جامعہ امام خمینی کے طالب علم نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔اس کے بعد امتیاز علی لنکور نے نعت پاک پیش کیا۔مولانا تسلیم عارف امام جمعہ و الجماعت جامع مسجد حنفیہ کرگل نے اپنی تقریر میں اتحاد بین المسلمین کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ موصوف نے کہا کہ ہم رسول اللہ کی نسبت سے اپنے آپ کو مسلمان مانتے ہیں لیکن آن حضور کے فرمان کے برعکس کام کرتے نظر آتے ہیں۔اور زخیرہ اندوزی جیسے گناہوں میں مرتکب ہوتے ہیں۔ انہوں نے امام خمینی میموریل ٹرست کے اراکین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایسے محفل کا انعقاد کیا اور تمام فرقہ ھاے اسلام کوایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونے کا موقع فراہم کیا۔

ان کے بعد امام جماعت جامع مسجد نوربخشیہ کرگل نے مومنین سے خطاب کیا اور کہا کہ اسلام کے تمام فرق کو امام خمینی جیسے دور اندیش شخصیت کے مرہونِ منت ہونا چاہیے جنہوں نے وحدت کا راستہ دکھا کر تمام مسلمانوں کو آج دنیا بھر میں سر اٹھا کر مستکبرین کا مقابلہ کرنے کا راستہ دکھا دیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی ساری دنیا ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اخوت و برادری قایم کریں گے۔ اس موقع پر جامع امام خمینی کے پرنسپل حجت الاسلام شیخ حسین لطفی نے اپنے خطاب میں ولادت باسعادت رسول اکرم و امام جعفر صادق علیہ کے مناسبت پر تمام مومنین کو ہدیہ تبریک پیش کیا۔

انہوں نے شدید برف باری کے باوجود  محفل میں مومنین کے شرکت کو عشق نبی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

آخر میں صدر محفل حجت الاسلام شیخ صادق رجای نے  مولود مبارک رسول اکرم اور ان کے پرورش، بعثت و اشاعت اسلام کے سلسلے میں آن حضور کے برداشت کیے ہوئے تکالیف پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اور واضح کیا کہ رب العزت نے ان کی ذات مبارککے  طفیل ہی زمین و آسمان اور دیگر افلاک وجود میں لایا اور انکی ذات عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔انہوں نے نبی پاک کی زندگی کو تمام انسانوں کے لیے اسوہ حسنہ قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج اسلام دشمن طاقتیں رسول اکرم (ص) کی اہانتکا ھفتہ وحدت اور انکے لاے ہوئے امن و سلامتی و مساوات کے پیام کو مسخ کرکے پیش کرنے اور اور امت مسلمہ میں تفرقہ ایجاد کرنے کے درپے ہیں جس کی سربراہی امریکا کر رہے ہیں جن کو رہبر معظم نے وقت کی فرعون سےوہ تعبیر کیا ہے۔ان حالات میں تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ متحد ہو جاییں اور تفرقہ انگیز عناصر سے خبر دار رہیں۔انہوں نے امام راحل و بت شکن عصر کی بلند نگاہی اور ۱۲ تا ۱۷ ربیع الاول ولادت باسعادت رسول اکرم (ص) کو ہفتہ وحدت قرار دیے جانے اور امت اسلامیہ کو وحدت کی جانب دعوت دینے کی سراہنا کی جو آج بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے محفل کو دعاییہ کلمات کے ساتھ اختتام کیا۔

اسی نوعیت کی دوسری تقریب زینبیہ وومن ویلفیئر سوسائٹی شعبہ خواتین امام خمینی میموریل ٹرست کے زیر اہتمام زینبیہ کمپلیکس حیدری محلہ میں منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔
 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .