۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
کرگل اربعین حسینی

حوزہ/ 19-COVID کے مد نظر انتظامیہ کے طرف سے اجراء شدہ SOP کے مکمل رعایت کرتے ہوئے قصبہ کرگل کے سیاہ پوش عزادار نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتے ہوئے دستوں کی شکل میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممالک اسلامیہ کے ساتھ ساتھ ضلع کرگل میں بھی آج امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے زیر اہتمام اربعین حسینی پوری مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ 19-COVID کے مد نظر انتظامیہ کے طرف سے اجراء شدہ SOP کے مکمل رعایت کرتے ہوئے قصبہ کرگل کے سیاہ پوش عزادار نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتے ہوئے دستوں کی شکل میں ضلع صدر مقام کی حسینی پارک میں جمع ہوئے جہاں پر تمام عزاداروں نے نماز ظہرین چیرمین نگراں کونسل حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد محقق کی امامت میں ادا کی۔

نماز ظہرین کے بعد مجلس عزا منعقد ہوی جس میں ذاکر اہلبیت حجت الاسلام والمسلمین آغا سید کاظم صابری نے اربعین حسینی کے واقعات اور مصایب اہلبیت اطھار پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتے ہوئے مرکزی جلوس حسینی پارک سے برآمد ہوا جو مرکزی بازار کے خمینی چوک سے ہوتے ہوئے اسلامیہ سکول چوک سے گزر کر جامع مسجد سے واپس حسینی پارک میں اختتام پذیر ہوا۔

جلوس میں شامل عزادار نوحہ خوانی و سینہ زنی کے ساتھ ساتھ موجودہ بین الاقوامی حالات کے تناظر میں ''دست خدا بر سر ما خامنائی رھبر ما''، '' اللہ اکبر خامنائی رھبر ''، '' امریکا مردہ باد اسرائیل مردہ باد، برطانیہ مردہ باد'' جیسے فلک شگاف نعرے بھی لگا رہے تھے۔

اس سال حسینی پارک میں سٹیج پر '' اربعین خیمہ جھانی ابا عبداللہ الحسین '' کے شعار کے ساتھ ایک خیمہ کا ماڈل اور مدافعین حرم کے اسباب اور شہید حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المھندس کے تصاویر کے ساتھ سجایا گیا تھا۔

جلسہ کے اختتام پر چیرمین امام خمینی میموریل ٹرسٹ حجت الاسلام شیخ صادق رجایٔ نے فلسفہ اربعین حسینی پر مفصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اربعین حسینی کا ہدف امام حسین اور حسینی انقلاب کے ساتھ وابستگی و ہمبستگی کا مظہر، حق و باطل کے جنگ میں مصلحت پسندی اور خاموش رہنے کے خلاف ایک مؤثر آواز ہے۔اور فاسق و فاجر حکمرانوں کے خلاف قیام اور طاغوت کو ہر شکل میں مقاومت کرنے کا نام ہے۔

انہوں نے لداخ یو ٹی کے معاملے میں ضلع کرگل کے جایز مانگوں کو اندیکھی کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ اور یو ٹی انتظامیہ کو ضلع کرگل کے امور میں انصاف برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ کرگل کے مسائل کی طرف توجہ دیں اور کرگل و لیہہ اضلاع کو لے کر کھلم کھلا امتیازی سلوک کو فوراً بند کر کے دونوں ضلعوں سے برابر کا سلوک روا رکھا جائے۔ا اور کرگل والوں کے صبر کا زیادہ امتحان نہیں لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو ٹی انتظامیہ کو ضلع کرگل میں لوگوں کے اقتصادی مشکلات خصوصاً ٹرانسپورٹس اور تجارت پیشہ مزدوروں و بے روزگاروں کے مسائل پر فوری توجہ دینا چاہئے۔

جلسے کے اختتام پر مولانا محمد علی شجاعی طالب علم جامعہ امام خمینی کرگل نے زیارت اربعین پڑھی۔ وائس چیرمین امور مذہبی شیخ بشیر شاکر نے عالمی وباء کورونا سے دنیا خصوصاً وطن عزیز ہندوستان کی جلد نجات کے لئے خصوصی دعا کی اور جلوس اربعین کے لئے تعاون دینے پر ضلع انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں، میڈیا کے افراد، جلوس عزاء کے منتظمین اور ادارے سے وابستہ تنظیموں اور افراد کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے تمام مومنین و عزاداران امام سے معذرت کا اظہار کیا کہ  19۔COVID کے پیش نظر جلوس کو محدود کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .