۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
عبداللہ عبداللہ ہندوستان پہنچ گئے

حوزہ/ عبداللہ عبداللہ کے دورہ ہندوستان کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ اور افغانستان میں مفاہمت کے عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کرنا بتایا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی افغان نیوز ایجنسی آوا پریس کے مطابق عبداللہ عبداللہ نئی دہلی میں اپنے قیام کے دوران ہندوستان کے وزیراعظم، قومی سلامتی کے مشیر اور دیگر اعلی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

عبداللہ عبداللہ کے دورہ ہندوستان کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ اور افغانستان میں مفاہمت کے عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کرنا بتایا گیا ہے۔

افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے نئی دہلی روانگی سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہندوستان  کو اپنے ملک کا اسٹریٹیجک شریک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے ہندوستان کا کردار بھی اہم ہے۔افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے اس سے پہلے پڑوسی ملک پاکستان کا بھی تین روزہ دورہ کیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .