۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
قطری حکام

حوزہ/ سابق صدر اور افغانستان کی سپریم نیشنل مصالحتی کونسل کے چیئرمین نے قطری حکام سے افغانستان کی حالیہ پیش رفت اور ایک جامع نظام کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ نے آج افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قطری وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی نے امن کے قیام اور مذاکرات کی میزبانی میں قطری حکومت کے کردار اور کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور دونوں فریقوں نے افغانستان میں حالیہ پیش رفت اور ایک جامع نظام کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔

عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی کی قطری وزیر خارجہ سے کابل میں ملاقات

قطری وزیر خارجہ نے سابق صدر اور افغانستان کی سپریم قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین کی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر تعریف کی اور زور دیا کہ قطری حکومت افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے بغیر افغانستان میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور ان کے خیالات قطر کے لئے اہم ہیں۔

اسی طرح قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے آج کابل میں طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی ، جن میں طالبان کے چیف آف سٹاف ملا محمد حسن آخوند بھی شامل تھے۔

عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی کی قطری وزیر خارجہ سے کابل میں ملاقات

ملا محمد حسن آخوند کی قطری وزیر خارجہ کے ساتھ طالبان کابینہ کے سربراہ کے طور پر یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔

الجزیرہ ٹیلی ویژن نے خبر دی ہے کہ طالبان گروپ نے بتایا کہ کابل کے دورے پر آئے ہوئے قطری وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات کے دوران افغانستان کے لیے انسانی امداد اور معاشی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطری وزیر خارجہ آج کابل پہنچے۔ طالبان کے اقتدار میں آنے اور افغانستان میں نئی ​​کابینہ کے قیام کے بعد یہ پہلا وزیر خارجہ ہے جس نے کابل کا دورہ کیا۔ ایک ہفتہ قبل پاکستان کی انٹیلی جنس سروس کا سربراہ کابل میں طالبان کا مہمان تھا۔ قطر اس وقت طالبان حکومت کے ساتھ کابل ایئرپورٹ پر پروازیں شروع کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .