۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شبیہ منظر کربلا کی زیارت کو امڑہ حسینیوں کا ہجوم

حوزہ/ زائرین کا کہنا تھا کہ چونکہ ہم اس بار اربعین امام حسین علیہ السّلام کے لیے کربلا نہ جا سکے اسلئے ہم اپنے سید و سردار کو یہیں سے پرسہ دینے کے خواہاں اور کوشاں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین حسینی کے موقع پر شہر ممبئی کے ممبرا علاقے کے بہمن کمپلکس میں سن ۶۱ ہجری کی کربلا کے مناظر کی یاد تازہ کرنے کی خاطر منظر کشی کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اس منظرکشی کی زیارت کرنے کے لئے کورونا جیسی مہلک وباء میں بھی سوگواران سید الشہداء کے جم غفیر نے حاضری و زیارت کا شرف حاصل کیا۔

حوزہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس منظر کشی کے منتظم جناب منیر الحسن نے بتایا کی زائرین سید الشہداء کی تعداد ہزاروں میں تھی جو مختلف علاقوں اور شھروں سے آئے تھے۔

منتظم یادگار کربلا کے مطابق زیارت سید الشہداء کے لئے آئے ہوئے جم غفیر میں شیعہ مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم شخصیات بھی موجود تھی۔

انہوں نے بتایا کہ منظر کشی کا یہ سلسلہ پچھلے تقریباً ۱۵ سالوں سے چلا آرہا ہے۔

البتہ اس برس چونکہ کورونا جیسی بیماری نے بشریت کی روزمرہ کے زندگانی کو کافی حد تک اثر انداز کیا ہے لیکن یہ جذبہ حسینی ہے کہ جو صدیوں سے ہر مرض و مصیبت کو اپنے جوشِ ایمان سے زیر کرتا رہا ہے اور اس بار بھی اسی جذبے نے انسانیت کو وفاداری اور شجاعت کا ایک جدید درس دیا۔

زائرین کا کہنا تھا کہ چونکہ ہم اس بار اربعین امام حسین علیہ السّلام کے لیے کربلا نہ جا سکے اسلئے ہم اپنے سید و سردار کو یہیں سے پرسہ دینے کے خواہاں اور کوشاں ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .