۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
اربعین حسینی، بنگلور میں پانی کے باٹلس تقسیم 

حوزہ/ حسینی موومنٹ اور ولایت یوتھ کونسل کی جانب سے بنگلور کے شاہراہوں پر پانی کے باٹلس تقسیم کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کورونا کی وبا کے سبب اس سال ملک بھر میں میں اربعین حسینی اور عزاداری پر عائد پابندیوں کے بیچ عزاداران سید الشہداء نے ملک بھر میں جگہ جگہ پر کیمپ لگا کر عوام کی خدمت کرتے ہوئے پیغام کربلا عام کرنے کی مہم کو آگے بڑھایا۔

اسی کڑی میں بنگلور حسینی موومنٹ اور ولایت یوتھ کونسل کی جانب سے مولانا رضوان علی اصفہانی جنرل سکریٹری ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل کی نگرانی میں بنگلور کے شاہراہوں پر سے گذر رہے مسافروں کو کربلا کے پیاسے مسافر اور شہیدوں کی یاد میں پانی کی بوتلس تقسیم کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق، بنگلور کے کبن پارک میں پانی کے باٹلس اور رسالے کے ساتھ تقریبا 800 پانی کی بوتل تقسیم عمل میں آئی اور اس کے ساتھ کربلا کا پیغام بھی لوگوں تک پہونچایا گیا۔

اس تحریک کا مقصد کربلا کا پیغام عام کرنا ہے۔ اور تقریبا ہندوستان کے 23 شہروں میں اس مہم کو منعقد کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .