۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ہندستان میں مدارس

حوزہ/ مولانا فرید مظاہری نے ڈی ایم سے معلوم کیا کہ تعلیم دینے کا طریقہ کیا رہے گا تو اس پر ڈی ایم سہارنپور نے جواب دیا کہ شوشل ڈسٹینشنگ کے مطابق انہیں تعلیم دی جائے گی اور ماسک کا استعمال کرایا جائے گا ان تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ اپنے یہاں تعلیمی سال کا آغاز کرسکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کروانا وائرس جیسی مہلک بیماری کی وجہ سے بند پڑے مدارس کو پھر سے کھولے جانے کیلئے آج دارالعلوم دیوبند اور مظاہرعلوم سہارنپور کے ذمہ داران کا ایک وفد ڈی ایم سہارنپور سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، دوران گفتگو دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم حضرت مولانا عبد الخالق مدراسی نے پوچھا کہ مدارس میں تعلیم شروع کر نے کے تعلق سے سر کار کی کیا گائیڈ لائن ہے، اس پر ڈی ایم نے کہا کہ ابھی اس سلسلے میں سرکار کی جانب سے مزید ہدایات آنا باقی ہے، اس وقت تک آپ لوگ اپنے یہاں کوڈ-19 کے پیش نظر سرکار کی جانب سے جو ہدایات جاری کی گئی ہیں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے کی تیاری کریں۔

اطلاعات کے مطابق مولانا فرید مظاہری نے ڈی ایم سے معلوم کیا کہ تعلیم دینے کا طریقہ کیا رہے گا تو اس پر ڈی ایم سہارنپور نے جواب دیا کہ شوشل ڈسٹینشنگ کے مطابق انہیں تعلیم دی جائے گی اور ماسک کا استعمال کرایا جائے گا ان تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ اپنے یہاں تعلیمی سال کا آغاز کرسکتے ہیں، لیکن ابھی کچھ احکامات آنے باقی ہیں، مولانا مدراسی سے ڈی ایم نے کہا کہ طلبہ اپنے والدین اور ذمہ داروں سے یقینی طور پر اجازت لے کر آئیں بغیر اس کے نہ آئیں مولانا مدراسی نے معلوم کرنا چاہا کہ ہم طلبہ کو بلانے کا کب اعلان کریں تو ڈی ایم نے کہا کہ اس سلسلہ میں ابھی دو چار روز اور انتظار کیا جائے جب تک آپ لوگ تیاری کریں۔

مزید ڈی ایم اکلیش سنگھ نے یہ بھی کہا کہ دارالاقامہ میں شوشل ڈسٹینسگ کے ساتھ جتنے طلبہ کو رکھا جاسکتا ہے اتنے ہی طلبہ کو بلانے کا اعلان کیا جائے ۔

اس وفد میں دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبد الخالق مدراسی، استاذ دارالعلوم دیوبند مولانا ذاکر، مولانا مرتضی اور مظاہرعلوم سہارنپور سے مولانا ساجد کاشفی مولانا عبد اللہ خالد قاسمی مولانا مفتی شعیب احمد موجود تھے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .