۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
پاپولر فرنٹ بہار نے بابری انہدام فیصلہ کے خلاف ریاستی سطح پر منعقد کیا احتجاج

حوزہ/ ہندوستان کی عوام بابری مسجد فیصلہ کے بعد سے ہی نا امید ہوچکی ہے اور اب ایک اور کالا دن سامنے آیا ہیکہ لبراہن کمیشن کی رپورٹ کو مکمل طورپر پش پشت ڈال کر تمام ویڈیوز اور تصاویر کو وہ حکومت اور عدالتوں کے بیانات کو جھٹلاکر سی.بی. آئی کورٹ نے انصاف کو شرمسار کردیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  ہندوستان میں بابری مسجد انہدام معاملہ پر سی.بی. آئی کورٹ کے آئے فیصلہ کے خلاف دربھنگہ ضلع کے شکرپور، بھروارہ، سنہ پور، قاضی محلہ،بھپورہ، حیاگھاٹ دربھنگہ سمیت مختلف سیکڑوں مقامات پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی طرف سے پلے کارڈ احتجاج کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر شکرپور میں پاپولر فرنٹ کے ریاستی جنرل سیکرٹری نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد انہدام معاملہ پر آیا فیصلہ مکمل طورپر پر نا انصافی اور سیاسی فریب پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی عوام بابری مسجد فیصلہ کے بعد سے ہی نا امید ہوچکی ہے اور اب ایک اور کالا دن سامنے آیا ہیکہ لبراہن کمیشن کی رپورٹ کو مکمل طورپر پش پشت ڈال کر تمام ویڈیوز اور تصاویر کو وہ حکومت اور عدالتوں کے بیانات کو جھٹلاکر سی.بی. آئی کورٹ نے انصاف کو شرمسار کردیا ہے۔

محمد ثناء اللہ نے ملک کی عوام کو پیغام دیا کہ نا انصافیوں پر مبنی آرہے فیصلوں سے نا امید نہ ہوں بلکہ تمام آئینی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ملک میں مکمل انصاف و مساوات کے قیام کیلیے جدوجہد جاری رکھیں۔

انہوں نے بتایاکہ آج پورے بہارکے 1000 سے زائد مقامات پر فرنٹ کے کارکنان نے عوام کے ساتھ مل کر نمازِ جمعہ کے بعد مساجد کے باہر پلے کارڈ مظاہرے منعقد کر مضبوطی کے ساتھ کہاہیکہ یہ فیصلہ مکمل طورپر نا انصافی پر مبنی ہے جسکے خلاف انصاف کے قیام کیلیے جدوجہد جاری رہے گا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .