جمعرات 8 اکتوبر 2020 - 22:27
مولانا سید محمد طوسی انتقال کر گئے

مولانا سید محمد طوسی ابن مولانا سید محمد یوشع فیضی زنگی پوری کا آج " یوم اربعین" ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے انتقال ہو گیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خطیب بے بدل ، ذاکر اربعین مولانا سید محمد طوسی ابن مولانا سید محمد یوشع فیضی زنگی پوری مقیم بنگلور کا آج " یوم اربعین" ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے انتقال ہو گیا ۔

مرحوم حجت الاسلام مولانا سید فارقلیطا علی حسینی کے برادر خرد تھے۔ مولانا مرحوم کی ذاکری بے مثال اور نایاب ہوا کرتی تھی وہ اپنے سامعین کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

خدا ان کی مغفرت کرے۔تمام مومنین سے ایک مرتبہ سورہ فاتحہ اور تین مرتبہ سورہ توحید پڑھ کر مرحوم کی روح کو شاد کرنے کی التماس ہے۔ خدا وند کریم پسماندگان اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha