۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
جنت البقیع کے مزارات کی تعمیر کے لئے ملک بھر میں دستخطی مہم جاری      

حوزہ/ اقوام متحدہ کے دفتر کیلئے جاری اس مہم میں۲۰ سے زائد صوبوں کے علماء و مومنین حصہ لے رہے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/آل انڈیا شیعہ کونسل اور اہل بیت کونسل انڈیا کی جانب سے جنت البقیع کی مقدس قبور کی تعمیر نو کیلئے ملک گیر سطح پر ۶ مئی کو شروع ہونے والی دستخطی مہم میں فی الوقت ۲۰ سے زائد صوبوں کے علماء اور عوام حصہ لے رہے ہیں۔

آل انڈیا شیعہ کونسل کے جنرل سکریٹری مولانا مرزا عمران علی نے بتایا کہ دستخطی مہم کا سلسلہ دہلی اور ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی جاری رہا ۔انہوں نے بتایا کہ یہ دستخطی تحریک اترپردیش،مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا ،آندھراپردیش، تلنگانہ، کرناٹکا، اڑیسہ ،مغربی بنگال، بہار،پنجاب،ہریانہ، جموں کشمیر کارگل کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں میں علماء و انجمنوں کے زیر انتظام انجام دی جا رہی ہے۔ جو کہ ۱۰ مئی مطابق ۸ شوال یوم انہدام جنت البقیع تک جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہزاروں کی تعداد میں دستخط شدہ میمورنڈم ہم تک ارسال کیے جائیں گے، جنہیں ہم علماء کے وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کے دفتر میں پیش کریں گے تاکہ سعودی حکومت کے ذریعے مسمار کردیئے گئے مزارات کی تعمیر جلد سے جلد کر ائی جائے ۔

مولانا نے مزید کہا کہ یہ دستخطی مہم آن لائن بھی چلائی جا رہی ہے جہاں سیکڑوں لوگ پیٹیشن سائن کرکے احتجاج درج کرا رہے ہیں اسی سلسلے میں مولانا عشرت علی زیدی کے زیر نگرانی ترلوک پوری، مولانا سید عامر کاظمی کے زیر نگرانی حاجی پور بیہٹہ اور بڑا امام باڑا خورجی رشید مارکیٹ میں مولانا سید عابد عباس زیدی کے زیر اہتمام پروگرام منعقد ہوئے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .