۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آل انڈیا شیعہ کونسل اور اہل بیت کونسل انڈیا

حوزہ/ اہل بیت کونسل کے سکریٹری اور شیعہ کونسل کے ترجمان مولانا جلال حیدر نقوی نے کہا کہ علماء کرام اور انجمنوں کے مطالبہ پر دستخطی مہم کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے اب یہ مہم ۱۳ مئی تک جاری رہے گی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/ آل انڈیا شیعہ کونسل اور اہل بیت کونسل انڈیا کی جانب سے آج دہلی کے امامیہ چیریٹیبل ٹرسٹ ،بڑا گھر ،باڑہ ہندو راؤ میں ایک احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پر شیعہ کونسل کے صدر مولانا جنان اصغر مولائی نے کہا کہ سعودی حکومت کا یہ جرم ناقابل معافی اور ناقابل فراموش ہے اس ظلم کے خلاف ہمیشہ آواز احتجاج بلند ہوتی رہے گی۔جنت البقیع میں آئمہ معصومین، اصحاب پیغمبر اکرم(ص) اور ازواج کی قبروں کو مسمار کرنا سعودی حکومت کا ایک سنگین جرم ہے۔ ہم اقوام متحدہ اور سعودی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام مزارات کی تعمیر نو کرائی جائے۔

مولانا مرزا عمران علی جنرل سکریٹری آل انڈیا شیعہ کونسل نے جنت البقیع کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جنت البقیع کی تعمیر ہمارا اولین فریضہ ہے۔

اہل بیت کونسل کے سکریٹری اور شیعہ کونسل کے ترجمان مولانا جلال حیدر نقوی نے کہا کہ علماء کرام اور انجمنوں کے مطالبہ پر دستخطی مہم کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے اب یہ مہم ۱۳ مئی تک جاری رہے گی ۔آج بھی ملک بھر میں مختلف مقامات پر یہ مہم جاری رہی۔باڑہ ہندو راؤ کے اس جلسہ میں خصوصی طور پر حسن عباس،ماسٹر انصار حسین ،ماسٹر رفاقت عباس ،حاجی امام الدین ،عباس رضا ،محمد سلیم،ابرار حسین ،ظفر عباس ،علی رضا ،سجاد حسین کے علاوہ مولانا مرزا اظہر عباس ،مولانا عرفان علی ،مولانا محمد جون،ساحل نقوی وغیرہ نے شرکت کی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .