۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
رام پور میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر دستخطی مہم

حوزہ/ شہر رامپور کے مومنین نے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع مدینہ منورہ میں روضہاے مقدسہ جلد از جلد امام کی موجودگی میں انشاءاللہ تعمیر ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر ایک دستخطی مہم امام الجماعۃ مسجد شیعہ امام باڑہ قلعہ شہر رام پور ۔ و ممبر آف آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ اترپردیش لکھنو مولانا سید محمد زمان باقری کے ذریعے شہر رامپور میں عمل میں آئی جس میں آپنے اس مہم کو 9 ۔مئی بعد نماز مغربین جاری رکھا مومنین نے نماز مغربین سے فراغت کے بعد امام باڑہ قلعہ شیعہ مسجد میں یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے سے احتجاج کے طور پر دستخط ایک بڑے کپڑے پر فرما کر سعودی عربیہ حکومت سے ایک میمورنڈم اپنے ضلع کے ڈی۔ایم صاحب کے ذریعہ سے اپنے ملک کے وزیراعظم اور راشٹرپتی کے نام تحریر کرکے اجازت مانگی کہ ہم ملت تشیع کو جنت البقیع (مدینہ) میں روضہ مقدسہ کو تعمیر کرنے کی اجازت دیں جو آل سعود حکومت نے اب سے سوا سو سال پہلے یعنی آٹھ شوال المکرم سن ١٣٤٤ھ ق کو اپنے ناپاک ارادوں کے ذریعے سے مقامات مقدسہ کو بلڈوزر کے ذریعہ مسمار کر دیا تھا۔

جس میں کائنات کی سب سے بڑی شخصیت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا خاتون جنت اور ان کے نواسے سبط اکبر امام حسن مجتبی علیہ السلام سردار جوانان جنت۔ امام زین العابدین علیہ السلام امام محمد باقر علیہ السّلام امام جعفر صادق علیہ السلام کی قبور طاہرہ ہیں جنت البقیع میں ہیں اسی طرح سے دیگر اصحاب رسول ازواج رسول نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضاعی ماں حضرت حلیمہ سعدیہ کی قبرجنت البقیع میں ہے آپ کے والد بزرگوار جناب حضرت عبد اللہ علیہ السلام کی قبر پاک جنت البقیع میں ہے جابر ابن عبداللہ انصاری کی قبرجن سے بعض روایات کے مطابق حدیث کساء نقل ہوئی ہے جسکی اہل تشیع حضرات ہر روز بالخصوص شب جمعہ تلاوت کرتے ہیں جنت البقیع میں انکی قبر ہے مادرآقائے ابوالفضل العباس علیہ السلام کی والدہ گرامی جناب ام البنین سلام اللہ علیہا کی قبر مطہر جنت البقیع میں ہے۔

غرض کہ شہدائے احد اسی جنت البقیع میں مدفون ہیں اور یہ جنت البقیع کسی کی اپنی ملکیت نہیں تھا یہ جگہ یہ مکان مولا علی شیر خدا کے بڑے بھائی جناب عقیل ابن ابی طالب علیہ السلام کا اپنا ذاتی مکان تھا جس میں یہ قبورمعصومین علیہم السلام تھیں اور دیگر اصحاب رسول اور ازواج رسول کی قبورتھیں آہستہ آہستہ یہ جگہ عاشقان اہل بیت کے لیے زیارتگاہ بن گیا اور جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ معصوم کو غسل معصوم ہی دیتا ہے معصوم کو کفن معصوم ہی دیتا ہے لہذا یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ معصوم کسی غیر کی ملکیت میں دفنایا نہیں جاتا بلکہ اس کی اپنی ذاتی زمین اور ملکیت ہوتی ہے جہاں وہ دفنایا جاتا ہے۔

لہذا آج مومنین شہر رامپور نےزیر نگرانی حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید محمد زمان باقری کی دستخطی مہم جاری رکھیں اور اس پر دستخط فرماکر احتجاج درج کرایا کہ جلد از جلد جنت البقیع (مدینہ منورہ) میں روضہ ہائے مقدسہ معصومین علیہم اجمعین تعمیر کرنے کا سعودی حکومت اجازت دے تاکہ دوبارہ سے ان روضہاے مقدسہ پر گنبد سایہ فگن ہو سکے یہ دستخطی مہم 9- مئی کو بعد نماز مغربین شیعہ مسجد قلعہ معلیٰ رامپور میں شروع ہوئی اسکے بعد اسی کو جاری رکھتے ہوئے 10/مئی ایک بجے جناب عالیہ صاحبہ رامپور کی مسجد میں جاری رکھا گیا جس میں مولانا سید علی محمد نقوی نے مومنین کے روبرو ہو کر جنت البقیع سے متعلق تاریخ بیان فرمائے اور آل سعود کے خلاف جم کر نعرے گائے اور زہرا سلام اللہ علیہا کو اذیتیں پہونچانے والوں پر لعنتیں بھیجوائیں۔

اس موقع پر شہر رامپور کے زیادہ سے زیادہ مومنین نے اپنے جذبات کا اظہار فرمایا اور مطالبہ کیا کہ جنت البقیع مدینہ منورہ میں روضہاے مقدسہ جلد از جلد امام کی موجودگی میں انشاءاللہ تعمیر ہوں اور وہ وقت آئے گا کہ امام ظہور فرمائیں گے اور مراجع اعظام علمائے کرام اور وقت کے امام کی سنگت میں بیوی کا روضہ اور دیگر معصومین علیہم الصلاۃ والسلام کی قبور اطہار تعمیر کرا سکیں ہم اہل تشیع کا مطالبہ ہے کہ انشاءاللہ جنت البقیع کی تعمیر کریں گے اور ضرور تعمیر کریں گے رام پور سے جب تک ہمارا مقصد و مطالبہ پورا نہیں ہوجاتا ہے تب تک ہمارا یہ احتجاج اسی تاریخ میں ہر سال اسی طرح سے ہوتا رہیگا۔

مولانا سید محمد زمان باقری امام الجماعت مسجد شیعہ امام باڑہ قلعہ معلیٰ رامپور۔ ممبر آف آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ لکھنؤ اس موقعے پر مجتبیٰ علی بیگ کربلائی۔ منصورحسین رضوی۔ عارف منصرم ۔ اکبر رضوی ۔وغیرہ نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔

آج ہی کی تاریخ میں مولانا حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد زمان باقری نے ضلع کے مجسٹریٹ صاحب کو میمورنڈم مولانا مسعود کوثر نقوی اور صدر تصوف آرگنائزیشن کے مولانا خالد شاہ صاحب شباب حسین۔جواد علوی۔ کی شرکت کے ساتھ کلکٹریٹ رامپور میں دیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .