۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
محمد شہر یار

حوزہ / 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد شہریار کا کہنا تھا کہ جنت البقیع کا انہدام عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد شہریار کا کہنا تھا کہ جنت البقیع کا انہدام عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا: جنت البقیع مدینہ منورہ میں واقع قبرستان ہے جس میں اُمہات المومنین، جلیل القدر اصحاب، تابعین اور دوسرے اہم افراد کی قبور ہیں کہ جنہیں 8 شوال 1344 ہجری قمری کو آل سعود نے منہدم کیا۔ یہ دن تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن ہے۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا: جب جنت البقیع کے مزارات مقدسہ کو منہدم و مسمار کیا گیا اور پھر امت مسلمہ کی خاموشی نے چند سال قبل دشمنان اسلام کو اتنی جرات اور ہمت بخشی کہ نوبت کربلا، بغداد، مکہ اور شام کے مقدس مقامات سے لے کر اب فلسطینی اور یمنی مسلمانوں پر مظالم ڈھانے تک آن پہنچی ہے۔

انہوں نے حکومت پاکستان سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں ازواج رسول اکرمﷺ اور اہلبیت رسول علیہم السلام سمیت صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ کی ازسرِنو تعمیر میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .