۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حسن عارف

حوزہ/ تنطیم کے مرکزی صدر حسن عارف کا یوم انہدام جنت البقیع 8 شوال کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کو عالم اسلام کے قلب میں خنجر گھونپا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یوم انہدام جنت البقیع 8 شوال کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف کا کہنا تھا کہ 8 شوال تاریخ کا سیاہ دن ہے یہ وہ روز ہے جب بنتِ رسولﷺ اور آلِ رسول ﷺکے مزارِ اقدس کو منہدم کرکے عالم اسلام کے قلب میں خنجر پیوست گیا۔ جنت البقیع کا انہدام عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے حکومت پاکستان سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع کی فوری تعمیر اور مقدس مقامات کو زائرین کیلئے کھولا جائے اور ازواج رسول اکرمﷺ اور اہلبیت رسول سمیت صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ کی ازسرنو تعمیر میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

یاد رہے جنت البقیع مدینہ منورہ میں واقع قبرستان ہے جس میں اُمہات المومنین، جلیل القدر اصحاب، تابعین اور دوسرے اہم افراد کی قبور ہیں کہ جنہیں 8 شوال 1344 ہجری قمری کو آل سعود نے منہدم کیا تھا۔ یہ دن تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن ہے۔ جب جنت البقیع کے مزارات مقدسہ کو منہدم و مسمار کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .