۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مقصود ڈومکی احتجاج

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے 8 شوال 1926 تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دن آل سعود نے دختر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت بی بی فاطمۃ الزھراء، سردار جنت امام حسن مجتبی و آل رسول علیہم السلام کے روضہ ہای مقدسہ جنت البقیع کو شرک کا فتوی لگا کر شہید کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا: 8 شوال 1926 تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن ہے۔ اس دن آل سعود نے دختر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت بی بی فاطمۃ الزھراء، سردار جنت امام حسن مجتبی و آل رسول علیہم السلام کے روضہ ہای مقدسہ جنت البقیع کو شرک کا فتوی لگا کر شہید کیا۔

رپورٹ کے مطابق روز انہدام جنت البقیع کے سلسلہ میں کوئٹہ میں مدرسہ خاتم النبیین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 شوال 1344 ہجری کو سعودی عرب کے بادشاہ عبدالعزيز بن سعود نے جنت البقیع میں حضرت بی بی فاطمہ الزھراء بنت رسول خدا، امام حسن مجتبی، امام زین العابدین، امام محمد باقر، امام جعفر صادق علیہم السلام اور اصحاب رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مزارات مقدسہ منہدم کرا دیئے ۔

انہوں نے کہا: آل سعود نے آل رسول کی بے احترامی کی۔ بنی امیہ و بنی عباس نے آل رسول کو شہید کیا اور آل سعود نے آل رسول کی قبروں کی بے احترامی کی اور مزارات کو منہدم کر دیا ۔ تقریبا 99 سال گزر چکے مگر آل سعود جنت البقیع کی تعمیرات کی اجازت نہیں دے رہی۔ آل سعود نے کروڑوں مسلمانوں کو سوگوار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آل سعود نے شعائر اللہ کی توہین کرتے ہوئے سرزمین وحی پر فحاشی و عریانی کو فروغ دیا۔ حجاب اور شعائر دین کو پامال کیا جبکہ امریکہ اور اسرائیل کی غلامی اختیار کرتے ہوئے یمنی مسلمانوں پر بمباری کی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع اور جنت المعلی کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .