۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

حوزہ / امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام سہ روزہ تعلیمی کنونشن، اثناء عشری امام بارگاہ  جی سکس ٹو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام سہ روزہ تعلیمی کنونشن، اثناء عشری امام بارگاہ جی سکس ٹو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ سالانہ کنونشن میں پروفیشنل اداروں اور یونیورسٹیز کے طلبہ نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق کیئریر گائیڈنس، ٹائم مینجمنٹ، سی ایس ایس کی تیاری، تنظیم کی اہمیت اور ضرورت اور یونیورسٹیز کے طلبہ کی معاشرہ میں اہمیت اور کردار جیسے موضوعات پر علمائے کرام، تنظیم کے سابقین اور مسؤلین شرکاء نے خطاب کیا۔

تعلیمی کنونشن سے سافٹ سکلز ٹرینر صمد عباس زیدی،مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصر عباس شیرازی، ماہر تعلیم عباس گیلانی، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عظیم سبزواری،سید سجیل شمسی، ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نقوی، ماہرتعلیم زینت حسین بنگش، محمد علی عمران نقوی، ثقلین عباس، علامہ کاظم نقوی، علامہ علی مرتضی زیدی، نثار ہمدانی اور سید ابن حسن سمیت دیگر ماہرین تعلیم نے خطاب کیا۔

ماہرین تعلیم نے مختلف موضوعات پر طلباء کی رہنمائی کی اور ان کے سوالوں کے جوابات دیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .