۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ڈی جی مذہبی

حوزہ/ ڈی جی مذہبی تعلیم جنرل قمر حبیب کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا دورہ، تعلیمی نظام کو شاندار اور مثالی قرار دیا.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ ڈائریکٹر جنرل مذہبی تعلیم (وفاقی محکمہ تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت) جنرل قمر حبیب نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا دورہ کیا اور علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مدارس میں دینی و جدید تعلیم سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی مذہبی تعلیم نے جامعہ کے مختلف شعبوں لائبریری، کمپیوٹر لیب، کلاس رومز اور ہاسٹل سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور جامعہ کے شاندار تعلیمی ماحول کو مثالی قرار دیا۔

جنرل قمر حبیب کا کہنا تھا کہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ دینی مدارس میں سب سے بہترین تعلیمی خدمات پیش کر رہا ہے اور دوسرے مدارس کیلئے ایک مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی مدرسے میں آیا ہوں جہاں ایسے لگتا ہے کہ کسی جدید یونیورسٹی کو دیکھ رہا ہوں۔ علامہ سید جواد نقوی نے انہیں جامعہ کے نصاب اور تعلیمی امور کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارا مدرسہ نوجوانوں کی ایسی کھیپ تیار کر رہا ہے جو محض مولوی یا پیش نماز نہیں بنیں گے، بلکہ یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات معاشرے میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے طلبہ و طالبات جن کی تربیت اسلامی خطوط پر ہوگی وہ صالح معاشرے کےقیام کیلئے کردار ادا کریں گے، یہ ڈاکٹرز، انجینئر، بیوروکریٹس، وکلا اور تدریس سمیت دیگر شعبوں میں جا سکیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .