۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
نجف اشرف عراق کے علماء کے وفد کا دورہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ

حوزہ علمیہ نجف اشرف کے وفد نے لاہور میں جامعہ العروۃ الوثقی کا دورہ کیا اور مدیر جامعہ العروۃ الوثقی استاد حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے بزرگ استاد، مدرسه الامام الحجة (عج) و مدرسه الشھید الصدر (رح) کے مدیر حجة الاسلام و المسلمين علامه سيد حسن الحائری ابن آیت اللہ السید علی الاکبر الحائری اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استاد و موقع (ویب سائٹ) مدرسۃ الفقاھۃ کے مدیر حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ السید علی الحسنی نے لاہور میں جامعہ العروۃ الوثقی کا دورہ کیا اور مدیر جامعہ العروۃ الوثقی استاد حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات کی۔

وفد کو جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔ وفد نے جامعہ کی لائبریری، بعثت ٹی وی سمیت مختلف شعبوں کو مثالی قرار دیا۔ علامه سيد حسن الحائری کا کہنا تھا کہ جامعہ عروۃ الوثقی میں شانداز انتظامات اور تعلیمی ماحول دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے۔علامہ السید علی الحسنی کا کہنا تھا کہ علامہ سید جواد نقوی یقیناً دین مبین کی بہت خوبصورت انداز میں خدمت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی نے معزز مہمانوں کا تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں جامعہ کے شعبہ جات، تدریسی امور سمیت دیگر ایشوز پر تفصیلی آگاہی دی۔ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دے رہا ہے اور جامعہ عروۃ الوثقی میں مزید ذیلی ادارے بھی بنائے جا رہے ہیں جن میں فنی تعلیم اور طب کی تعلیم کے ادارے بھی شامل ہیں۔

نجف اشرف عراق کے علماء کے وفد کا دورہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .