۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
مفازة الحیات ہیلتھ کیئرسسٹم کے زیر اہتمام سالانہ میڈیکل کانفرنس کا انعقاد:

حوزہ/ مفازة الحیات ہیلتھ کیئرسسٹم جامعہ عروۃ الوثقی کے زیر اہتمام سالانہ میڈیکل کانفرنس ”اقدار نظام صحت از نظر اسلام“ جامعہ عروۃ الوثقی لاہور میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مفازة الحیات ہیلتھ کیئرسسٹم اور جامعہ العروة الوثقی کے زیر اہتمام سالانہ میڈیکل کانفرنس بعنوان ”اقدار نظام صحت از نظر اسلام“ کا انعقاد گیا گیا جس کا مقصد میڈیکل پریکٹس میں موجود مختلف اخلاقی مسائل کو اجاگر کرنا اور قرآنی اقدار کی روشنی میں نظامِ صحت کی بنیادی خامیوں کی اصلاح کرنا تھا۔

علامہ سید جواد نقوی کی موجودہ نظام صحت میں قرآنی اقدار کی روشنی میں اصلاح پر تاکید

تفصیلات کے مطابق اس کانفرس سے علامہ سید جواد نقوی (چئیرمین مفازة الحیات ہیلتھ کئیر سسٹم و پرنسپل جامعہ العروة الوثقی، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم (وزیر صحت حکومت پنجاب)، پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل(پرنسپل سروسز انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسسز لاہور)، پروفیسر ڈاکٹر محمدشہزاد انور(ڈائریکٹرجنرل پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی لاہور)، پروفیسر ڈاکٹر آمنہ ضیاءیوسف(ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ گائنی اینڈ آبز فاطمہ جناح میڈیکل کالج یونیورسٹی لاہور)، پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی(سابقہ پرنسپل COVAS اینڈ چئیرمین ڈپارٹمنٹ آف Ophthalmology، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور)، پروفیسر ڈاکٹر ملازم حسین بخاری(پرنسپل آزادجموں کشمیر میڈیکل کالج مظفر آباد)، ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا(سابقہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پاکستان) نے خطاب کیا جبکہ 20 سے زائد پرفیسرز، ہسپتال ایڈمنسٹریٹرز اور ٹیچنگ فیکلٹی نے کانفرنس میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

علامہ سید جواد نقوی کی موجودہ نظام صحت میں قرآنی اقدار کی روشنی میں اصلاح پر تاکید

کانفرنس میں پاکستان بھر سے ڈاکٹرز اور مختلف میڈیکل انسٹیٹوٹ جن میں خیبر میڈیکل کالج پشاور، راولپنڈی میڈیکل کالج،نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان، قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور، شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان ،کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، علامہ اقبال میڈیکل کالج، سروسز انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز، شیخ زید میڈیکل کالج، یونیورسٹی آف لاہور، آمنہ عنایت میڈیکل کالج، فاطمہ میموریل ہسپتال، گلاب دیوی ہسپتال، لاہور جنرل ہسپتال اور دیگر انسٹیٹوٹ کے ہیلتھ کیئرپروفیشنلز، میڈیکل سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ میڈیکل کی تاریخ کے بڑے اجتمات میں سے یہ ایک بڑا اجتماع ہوا۔ جس میں 1500 سے زائد ہیلتھ کئیر پروفیشنلز نے حصہ لیا۔

صدارتی خطبہ میں علامہ سید جواد نقوی نے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز میں اسلامی اقدار کی اہمیت اور معاشرہ کے رشد میں ان کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ آپ نے شعور اور شرف کو تمام ہیلتھ کئیرپروفیشنلز کی زندگی میں لازمی جزو قرار دیا اور موجودہ نظام صحت کی قرآنی اقدار کی روشنی میں اصلاح پر زور دیا۔

کانفرنس کے اختتام پر میڈیکل ڈائریکٹر مفازة الحیات ہسپتال ڈاکٹر اسد علی شاہ نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہذب ترقی یافتہ معاشرہ انہیں قرآنی اقدار پر عمل کرکے ہی وجود میں آتا ہے۔ اس نوعیت کی کانفرنسسز کے انعقاد سے نہ صرف ہیلتھ کئیر افراد اپنی رشد کرتے ہیں بلکہ ایک مہذب ترقی یافتہ معاشرہ وجود میں آتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .