منگل 3 فروری 2026 - 01:16
پاکستان میں ایرانی سفیر کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ / رہبرِ معظم اور ایران کے اصولی مؤقف کی بھرپور حمایت پر خراج تحسین

حوزہ / پاکستان میں جمہوریہ اسلامی ایران کے سفیر محترم جناب رضا امیری مقدم نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ کیا۔ جس کے دوران پرسپل جامعہ علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات کی اور جامعہ کے طلبہ سے خطاب کیا۔ جس میں خطے کی حالیہ صورتحال پر جامع گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں جمہوریہ اسلامی ایران کے سفیر محترم جناب رضا امیری مقدم کے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے دورہ کے موقع پر سفیرِ ایران نے جامعہ کے تعلیمی، فکری اور دعوتی کردار کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے طلبہ کے ساتھ فکری نشست میں ایران کی استقامت، رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ثابت قدم قیادت اور انقلاب کے آغاز سے اب تک امریکہ و اسرائیل کی مسلسل خباثت، سازشوں اور دشمنانہ کردار پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔

پاکستان میں ایرانی سفیر کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ / رہبرِ معظم اور ایران کے اصولی مؤقف کی بھرپور حمایت پر خراج تحسین

ایرانی سفیر نے علامہ سید جواد نقوی کی وحدتِ امت، انقلابی فکر، بیداریٔ شعور، جرات مندانہ مؤقف اور رہبرِ معظم انقلاب و انقلابِ اسلامی کی بھرپور حمایت سے متعلق مسلسل کاوشوں پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور پرنسپل جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور نے جناب امیری مقدم کی پاکستان میں بہترین کارکردگی، اصولی مؤقف اور استقامت بھرے کردار کو سراہتے ہوئے کہا: پاکستانی عوام ہمیشہ ایران اور رہبرِ معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای حفظہ اللہ کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ ساتھ کھڑے رہیں گے۔

پاکستان میں ایرانی سفیر کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ / رہبرِ معظم اور ایران کے اصولی مؤقف کی بھرپور حمایت پر خراج تحسین

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha