بدھ 1 جولائی 2026 - 23:27
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کا عوام سے رہبر شہیدِ کی تشییع جنازہ میں بھرپور شرکت کی اپیل

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے عوام سے رہبر معظم، شہیدِ امت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی تشییع میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاریخی اجتماع امت کی وفاداری، اتحاد اور استقامت کا عظیم مظہر ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے عوام سے رہبر معظم، شہیدِ امت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی تشییع میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاریخی اجتماع امت کی وفاداری، اتحاد اور استقامت کا عظیم مظہر ہوگا۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رہبر شہید کی تشییع میں شرکت دلوں کو روحانی سکون، ہدایت اور صبر عطا کرے گی، جبکہ دنیا کو یہ واضح پیغام ملے گا کہ ملت اپنے رہبر کے نظریات اور ولایت کے راستے پر ثابت قدم ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ قائدِ شہیدِ امت کی تشییع کا یہ عظیم اجتماع انسانی تاریخ کے یادگار واقعات میں شمار ہوگا اور آنے والی نسلیں بھی اسے یاد رکھیں گی۔

جامعہ مدرسین نے کہا کہ شہید رہبر نے اسلام، انقلاب اسلامی اور ملک کی عزت و خودمختاری کے لیے جو راستہ دکھایا، ملت اسی راہ پر ثابت قدم رہے گی اور دشمنوں کے مقابلے میں اپنی وحدت اور استقامت کا مظاہرہ کرتی رہے گی۔

بیان کے مطابق تشییع میں عوام کی بھرپور شرکت نہ صرف شہید قائد سے محبت اور وفاداری کا اظہار ہوگی بلکہ امت کے اتحاد، انقلابی شعور اور عزم کی بھی علامت بنے گی۔

آخر میں جامعہ مدرسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امتِ اسلامی کو صبر و استقامت عطا فرمائے، شہید قائد کے مشن پر چلنے کی توفیق دے اور اسلام و انقلاب کی سربلندی نصیب فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha