منگل 17 مارچ 2026 - 00:39
قم المقدسہ: مدرسہ علمیہ امام علی (ع) کی جانب سے رہبر شہید انقلاب اور دیگر شہدائے جنگ ماہ رمضان کے لئے مجلس عزا و فاتحہ خوانی کا اہتمام 

حوزہ/ مدرسہ علمیہ امام علی علیہ السلام کی جانب سے رہبر شہید انقلاب آیت اللہ العظمی امام سید علی حسینی خامنه‌ای (قدس الله نفسه الزكيه) اور جنگ ماہ رمضان کے دیگر تمام شہداء کی یاد میں مجلس عزاء، قرآن و فاتحہ خوانی اور شرکاء کے لئے افطار کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ امام علی علیہ السلام کی جانب سے رہبر شہید انقلاب آیت اللہ العظمی امام سید علی حسینی خامنہ ای (قدس الله نفسہ الزكيہ) اور جنگ ماہ رمضان کے دیگر تمام شہداء کی یاد میں مجلس عزاء، قرآن و فاتحہ خوانی اور شرکاء کے لئے افطار کا اہتمام کیا گیا۔

قم المقدسہ: مدرسہ علمیہ امام علی (ع) کی جانب سے رہبر شہید انقلاب اور دیگر شہدائے جنگ ماہ رمضان کے لئے مجلس عزا و فاتحہ خوانی کا اہتمام 

مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام مولانا سید تجمل نقوی نے رہبر شہید کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام شہید سید علی خامنہ ای کی یزیدان عصر کے سامنے استقامت نے جہاں دنیا بھر کے حریت پسندوں میں نیا جوش و ولولہ پیدا کیا وہیں ان کے باوقار انداز شہادت نے امت مسلمہ میں ایک نئی روح پھونک دی ہم قائد شہید کو سلام پیش کرتے ہیں اور مجلس خبرگان کی جانب سے منتخب ہونے والے نئے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبی خامنہ‌ای (حفظه اللہ) کی بیعت کا اعلان کرتے ہیں۔

قم المقدسہ: مدرسہ علمیہ امام علی (ع) کی جانب سے رہبر شہید انقلاب اور دیگر شہدائے جنگ ماہ رمضان کے لئے مجلس عزا و فاتحہ خوانی کا اہتمام 

مجلس عزا میں مدرسہ علمیہ کے طلاب، اساتذہ اور کارکنان نے شرکت کی۔ مجلس عزاء کے بعد نماز مغربین باجماعت ادا کی گئی، آخر میں شرکائے مجلس کے لئے افطار اور کھانے کا بھرپور اہتمام کیا گیا تھا۔

قم المقدسہ: مدرسہ علمیہ امام علی (ع) کی جانب سے رہبر شہید انقلاب اور دیگر شہدائے جنگ ماہ رمضان کے لئے مجلس عزا و فاتحہ خوانی کا اہتمام 

قم المقدسہ: مدرسہ علمیہ امام علی (ع) کی جانب سے رہبر شہید انقلاب اور دیگر شہدائے جنگ ماہ رمضان کے لئے مجلس عزا و فاتحہ خوانی کا اہتمام 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha