۱۷ آبان ۱۴۰۳ |۵ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 7, 2024
حجت الاسلام داد شرست تہرانی

حوزہ/مدرسہ الامام المنتظر (ع) قم المقدسہ انجمنِ امام المنتظر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف اور شعبۂ ثقافت کے زیرِ اہتمام حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل، سید مقاومت، شہید سید حسن نصر اللہ کے چالیسویں کی مناسبت سے ایک عظیم مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ الامام المنتظر (ع) قم ایران میں انجمنِ امام المنتظر (عج) اور شعبۂ ثقافت کے زیرِ اہتمام حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل، سید مقاومت، شہید سید حسن نصر اللہ کے چالیسویں کی مناسبت سے ایک عظیم مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا، مجلس سے حوزہ علمیہ قم کے جید عالم دین اور ممتاز مقرر، حجت الاسلام و المسلمین داد سرشت تہرانی نے خصوصی خطاب کیا۔

حجت الاسلام والمسلمین تہرانی نے اپنے خطاب میں سید حسن نصر اللہ کی عظیم شخصیت، ان کی مقاومت اور میدان جنگ میں قربانیاں اور عالم اسلام میں ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

حجت الاسلام تہرانی نے حاضرین کو سید مقاومت کی فکری و عملی رہنمائی پر عمل پیرا ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مشن کو آگے بڑھانا ہم سب کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔

مجلسِ عزاء میں جامعہ امام المنتظر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے اساتذہ اور طلاب نے شرکت کی اور شہید سید حسن نصر اللہ کے بلندی درجات کے لیے اجتماعی دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .