۱۸ آذر ۱۴۰۳ |۶ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 8, 2024
ہدہد اور کوثر سیٹلائٹس

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے سیٹلائٹس ہدہد اور کوثر کو ایرانی خلائی اداروں کے ماہرین اور اعلیٰ حکام کی موجودگی میں کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیجا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلائی تحقیقاتی اداروں کے ماہرین اور سائنسدانوں نے ہدہد اور کوثر سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ مدار میں روانہ کردیا ہے۔

ان سیٹلائٹس کی روانگی کے وقت ایرانی خلا کے تحقیقاتی اداروں کے اعلیٰ حکام، ٹیکنیکل ٹیم کے ممبران اور میڈیا کے نمائندے موجود تھے، جنہوں نے سیٹلائٹس کی روانگی کا براہ راست منظر مشاہدہ کیا۔

کوثر سیٹلائٹ امید فضا فاؤنڈیشن کا پہلا خلائی پروڈکٹ ہے؛ جس کا ڈیزائن 2018 کے موسم گرما میں شروع ہوا تھا، مذکورہ سیٹلائٹ مکعبی سیٹلائٹ کے معیار کی پیروی کرتا ہے، جس سے مینوفیکچرنگ کے عمل کا وقت اور لاگت کم ہوتی ہے، جبکہ یہ سیٹلائٹ NIR اور RGB سپیکٹرم کے کیمروں سے لیس ہے۔

کوثر وہ پہلا ایرانی سیٹلائٹ ہے؛ جس کی اوسط ریزولوشن 3.45 میٹر جی ایس ڈی ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ ایران میں 2020 تک کا سب سے جدید سیٹلائٹ ہے۔

واضع رہے کہ اس سیٹلائٹ کا مشن ذراعت اور نقشہ برداری ہے، جبکہ کوثر سیٹلائٹ ایک سینسنگ سیٹلائٹ ہے، جس کی ریزولوشن 3.5 میٹر ہے اور اس کا وزن 30 کلوگرام ہے اور اس کی رنگین تصویری چوڑائی 15 کلومیٹر ہے، اس کے علاوہ مذکورہ سیٹلائٹ کی مداری زندگی ساڑھے تین سال ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ہدہد سیٹلائٹ بھی مکعبی سیٹلائٹ ہے اور اس کا مشن انٹرنیٹ خدمات کے لئے ایک مخصوص پلیٹ فارم بنانا ہے، اس سیٹلائٹ کے مشن کو انجام دینے کا طریقہ یہ ہے کہ ارسال کرنے والے صارف کا پیغام موصول ہونے کے بعد اسے محفوظ کر کے مطلوبہ صارف کو صحیح پوزیشن میں بھیج دیتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .