حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہلی،ہندوستان/ حجۃ الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا شیخ ممتاز علی واعظ قمی غازی پوری امام جمعہ امامیہ ہال نئی دہلی کے اچانک سانحہ ارتحال پر ہندوستان علمی و مذہبی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔انا للہ وانا الیہ راجعون
حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ ممتاز علی واعظ امام جمعہ نئی دہلی کے اچانک سانحہ ارتحال پر علماء و واعظین و دانشوران نے اپنے قلبی تأثرات غم کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری ڈائریکٹر انٹر نیشنل نور مائکروفلم سینٹر ،ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی نے کہا کہ مولانا ممتاز علی واقعاً ممتاز عالم ِدین تھے۔
حجۃ الاسلاسلام والمسلمین مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو مبارکپور نے کہا کہ مولانا ممتاز علی نہایت خوددار واعظ ِمتعظ و مبلغ تھے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضی حیدر زیدی دفتر انٹر نیشنل نور مائکرو فلم سینٹر نئی دہلی نے کہا کہ مولانا محترم ایک بہترین عالم ،مبلغ،دردمند قوم،منکسر المزاج،با اخلاق،مرد مومن تھے۔آپ کا انتقال یقینی طور پر قوم کا ایک بڑا خسارہ ہے۔