۲۸ آبان ۱۴۰۳ |۱۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 18, 2024
1

حوزہ/ بہت ہی دردناک خبر موصول ہوئی ہے کہ سید حسین حیدر رضوی، مدیر نشر پیغام کربلا، حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کی وفات سے قوم و ملت ایک بے لوث خادم سے محروم ہو گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بہت ہی دردناک خبر موصول ہوئی ہے کہ سید حسین حیدر رضوی، مدیر نشر پیغام کربلا، حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کی وفات سے قوم و ملت ایک بے لوث خادم سے محروم ہو گئی ہے۔

مرحوم سید حسین حیدر رضوی اپنی دینی اور قومی خدمات کے حوالے سے ایک نمایاں شخصیت تھے۔ آپ نے اہلبیت علیہم السلام اور تشیع کے خلاف دیوبند اور وہابیوں کی تحریروں کے مدلل جوابات دے کر حقائق کو آشکار کیا، ان کی تحریروں میں درجنوں مضامین اور کئی کتابیں شامل ہیں، جو علم و تحقیق کا عظیم سرمایہ ہیں۔

مرحوم نے شادی میں اور دیگر بے جا رسومات کے خاتمے کے لیے موثر کوششیں کیں، ان کی تحریریں اصلاحِ ذاکری اور منبر کے حوالے سے مشعل راہ بنیں اور ہزاروں مومنین کو راہِ ہدایت فراہم کی۔

سید حسین حیدر رضوی نادار مومنین اور یتیم بچوں کی امداد و کفالت میں ہمیشہ پیش پیش رہے، ان کی یہ خدمات علاقے کے افراد ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

پروردگار عالم مرحوم کو اپنی رحمتوں کے سائے میں جگہ عطا فرمائے اور انہیں چہاردہ معصومین علیہم السلام کی بارگاہ میں بلند درجات سے نوازے۔

مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ کی گذارش ہے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور ان کا نام دینی خدمت کے میدان میں ایک مشعل راہ کے طور پر روشن رہے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .