۲۷ آبان ۱۴۰۳ |۱۵ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 17, 2024
آہ،قیصر رضا تقوی امروھوی ۔ایڈیٹرماھنامہ مبصر ،دھلی

حوزہ/ امروہہ علمی ،ادبی، مذہبی اور سماجی شخصیت سے محروم آپ کی رحلت پر مختلف تنظیموں نے رنج وغم ک ااظہار کیا ۔

تحریر: محقق ڈاکٹر شہوار حسین نقوی

حوزہ نیوز ایجنسی | سید قیصر رضا تقوی کا تعلق امروہہ کے ایک علمی ومذہبی خانوادہ سے تھا آپ کی ولادت 9 جون 1949 کو محلہ دانشمندان امروہہ میں ہوی آپ کے والد سید فرزند حسن ایک دیندار بزرگ تھے

آپ نے ابتدائی تعلیم آی ایم انٹر کالج امروہہ میں حاصل کی اور انجینئرنگ کی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی اس کے بعد ڈی ڈی اے دہلی میں انجینئر رہے اور سپرٹینڈنڈ انجینئر کے اعلی عہدہ پر فائز ہوے مگر ان تمام مصروفیات کے باوجود آپ متعدد قومی وملی اداروں اور تنظیموں سے وابستہ رہ کر مذہبی و قومی خدمات بھی انجام دیتے رہے ۔

آپ انجمن تنظیم ماتم دہلی کے صدر ،انجمن تحفظ عزاداری امروہہ کے جنرل سکریٹری ،شیعہ لٹریری سوسائٹی کے بانی ،انجمن وظیفہ سادات و مومنین کے سرگرم کارکن تھے ۔آپ نے دہلی سے ماہنامہ ناصر رسالہ اور مبصر جاری کیا جس میں معیاری مضامین شایع ہوتے تھے اس کے علاوہ وظیفہ سادات کے بھی ایڈیٹر رہے

آپ نے مختلف موضوعات پر اردو ،ہندی میں کتابیں تحریر کیں:

علمی آثار

1 ۔حالات انبیاء اس کتاب کے چار ایڈیشن شائع ہوے پہلا ایڈیشن 1990اور چوتھا ایڈیشن 2020 میں شائع ہوا۔

2-ہماری نماز ۔اس کے پانچ ایڈیشن شائع ہوے پہلا ایڈیشن 1988 میں شائع ہوا۔

3-حضرت علی علیہ السّلام ۔پہلا ایڈیشن 1998اور دوسرا ایڈیشن2016میں شائع ہوا۔

4-ذبح عظیم

5-طرز حیات ۔مجموعہ مقالات،اپریل 2011

6-مولا علی اور علم

7-ہم اور ہماری عزاداری

8-محمد کا نواسہ

9-اعمال عاشورہ،ہندی

10-تحفہ اطفال

اس کے علاوہ آپ کے مضامین مختلف رسائل میں شائع ہوتے رہتے تھے آپ نے 24 ربیع الثانی 1446 /28 اکتوبر 2024 بروز پیر چنڈی گڈھ میں رحلت کی اور دوسرے دن عزا خانہ وزیر النساء محلہ دانشمندان امروھہ میں سپرد لحد ہویے۔

آپ کی رحلت پر مختلف تنظیموں نے رنج وغم کا اظہار کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .