اتوار 29 نومبر 2020 - 18:26
انجینئر سید حسین موسوی اصغریہ تحریک پاکستان کے دوسری بار چئرمین منتخب

حوزہ/ نومنتخب چیئرمین قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے دور میں صوبہ سندھ میں متحرک اور سرگرم کارکن رہے ہیں، جبکہ تنظیم اصغریہ میں بھی تعلیم و تربیت سمیت نئے اور مفید پروگرامات کی پالیسی بنانے میں بھی بہت نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجینئر سید حسین موسوی اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے دوسری بار چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی مجلس عمومی کا اجلاس بھٹ شاہ مٹیاری میں منعقد ہوا، جس میں اکثریت رائے سے انجینئر سید حسین موسوی کو آئندہ چار کیلئے اصغریہ تحریک کا دوبارہ چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔

انجینئر سید حسین موسوی کا شمار تنظیم اصغریہ کے بانیان میں ہوتا ہے، وہ اصغریہ اسٹوڈنٹس اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہے چکے ہیں۔ اصغریہ علم و عمل تحریک بننے کے بعد ان کو تحریک کے پہلے علم و عمل کنونشن میں 4 سال کیلئے چیئرمین تحریک منتخب کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے بھرپور انداز میں تحریک کے پروگرامات کو منظم اور مؤثر بنانے کیلئے رہنمائی کی۔

رواں سال 2020ء سید حسین موسوی کی چیئرمین شپ کی مدت پوری ہونے پر اصغریہ تحریک کی مجلس عمومی کے اجلاس میں انہیں دوبارہ چار سال کیلئے چیئرمین منتخب کیا گیا۔ واضح رہے کہ انجینئر سید حسین موسوی قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے دور میں صوبہ سندھ میں متحرک اور سرگرم کارکن رہے ہیں، جبکہ تنظیم اصغریہ میں بھی تعلیم و تربیت سمیت نئے اور مفید پروگرامات کی پالیسی بنانے میں بھی بہت نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ مذہبی اسکالر ہونے کے ساتھ ساتھ سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بحیثیت انجینئر ذمہ داری بھی انجام دے رہے ہیں، ان کی 60 سے زائد کتب شائع ہوچکی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .