۲۲ شهریور ۱۴۰۳ |۸ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 12, 2024
علامہ کرم علی حیدری

حوزہ/ مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ فخرِ انسانیت،عظیم سائندان شہید محسن فخری زادہ کا قتل در اصل شرافت اور تہذیب و ثقافت اور علم و ادب کا بہت بڑا نقصان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃالاسلام والمسلمین الحاج علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی کا شہید محسن فخری زادے کی المناک شہادت پہ تعزیتی پیغام ارسال کرتے ہوئے کہا کہ فخرِ انسانیت،عظیم سائندان شہید محسن فخری زادہ کا قتل در اصل شرافت اور تہذیب و ثقافت اور علم و ادب کا بہت بڑا نقصان ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون رضا بقضائہ و تسلیما لأمرہ

جمہوری اسلامی ایران کے دارالحکومت تہران کے نزدیک اٹیمی سائنسدان محسن فخری زادہ کو مسلح دہشتگردوں نے شہید کرکے یہ ثابت کیا ہے انہوں نے یقینا دشمنان اسلام کو راضی کیا ہے اور عالم اسلام اور عالم انسانیت کے اعلیٰ اداروں کو اس دلخراش واقعے کا فی الفور نوٹس لیا جائے۔
شہید محسن فخری زادے کی شہادت سے صرف ایران کا نقصان نہیں بلکہ تمام انسانیت اور مسلمانوں کا ایسا نقصان ہے جسکے خلا کو بھرنا بہت ہی مشکل ہے۔
اقوام متحدہ کو اس کھلم کھلا دھشتگردی کا نوٹس لینا پڑے گا۔
اس بہت بڑے دکھ اور ناقابلِ برداشت واقعے پہ میں اپنے وقت کے امام حضرت امام العصر و الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف،تمام مسلمانانِ جہان، رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران مدظلہ العالی،حکومت جمہوری اسلامی ایران،علماء و مراجع عظام،ملت ایران،مدافعانِ اسلام، انکے ساتھیوں، شاگردوں، متعلقین، انکے تمام عزیز و اقارب و اھلِ خانہ کی خدمت میں دکھی دل سے تعزیت و تسلیت عرض کرتاہوں اور دعا ہے خداوند متعال اس شہید کی روح پر فتوح کو شہدائے کربلا و شہدائے اسلام کے ساتھ محشور فرمائے
اور انہیں اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائے۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کرم علی حیدری المشہدی 
مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .