۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ افضل حیدری

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو کسی بھی اسلامی ملک کی ایٹمی طاقت بننا برداشت نہیں، امریکہ، اسرائیل پورے عالَمِ اسلام اور ایٹمی طاقت کی وجہ سے بالخصوص پاکستان اور ایران کے مشترکہ دشمن ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی نظر میں یہ عظیم سائنسدان اسلامی ترقی و غلبہ کی علامت اور امریکی و اسرائیلی مظالم کی راہ میں رکاوٹ تھا، اسلام دشمن طاقتیں پاکستان اور ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم کرنے کے درپے ہیں، او آئی سی اس سنگین سانحہ کو عالمِ اسلام کیخلاف دہشتگردی قرار دے کر اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو کسی بھی اسلامی ملک کی ایٹمی طاقت بننا برداشت نہیں، امریکہ، اسرائیل پورے عالَمِ اسلام اور ایٹمی طاقت کی وجہ سے بالخصوص پاکستان اور ایران کے مشترکہ دشمن ہیں۔

لاہور کے جامعہ المنتظر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی سائنسدان کا قتل اسلامی ممالک کی قوت و طاقت کو نقصان پہنچانے کی سفاکانہ دہشتگردی ہے۔

علامہ افضل حیدری نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کی ایران دشمنی کی وجہ اس کی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور امریکہ، اسرائیل کے جارحانہ عزائم کا مقابلہ ہے، نامور سائنسدان کے بارے اسرائیل کے عزائم ڈھکے چھپے نہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ عرب حکومتوں کے اسرائیل سے دوستی کے بھیانک نتائج ایران کے ایٹمی سائنسدان کی شہادت سے سامنے آنا شروع ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، اسرائیل سے کسی خیر کی توقع رکھنا خود فریبی ہے، اُمت مسلمہ کی وحدت کو یقینی بنا کر تینوں شیطانی طاقتوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .