ایرانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ
-
ایرانی جوہری سائنسدان کا قتل خطے میں تناؤ پیدا کرنے کیلئے کیا گیا، روسی وزارت خارجہ
حوزہ/ روسی وزارت خارجہ نے ایرانی جوہری سائنسدان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مجرمانہ اقدام کا مقصد خطے کے استحکام کو متأثر کرنا تھا۔
-
ایرانی ایٹمی سائنسدان کا قتل اسلامی ممالک کی قوت و طاقت کو نقصان پہنچانے کی سفاکانہ دہشتگردی ہے، علامہ افضل حیدری
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو کسی بھی اسلامی ملک کی ایٹمی طاقت بننا برداشت نہیں، امریکہ، اسرائیل پورے عالَمِ اسلام اور ایٹمی طاقت کی وجہ سے بالخصوص پاکستان اور ایران کے مشترکہ دشمن ہیں۔
-
ہمیں یقین ہے ایران دہشت گردوں کو دندان شکن جواب دے گا ،آیت اللہ عبد الامیر قبلان
حوزہ / آیت اللہ عبد الامیر قبلان نے ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس بزدلانہ اقدام کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔
-
ایران اپنے سائنسدانوں کے قتل میں ملوث طاقتوں کا مقابلہ کر سکتا ہے، حزب اللہ لبنان
حوزہ /حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں تہران میں واقع ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے،جس کے نتیجے میں ایرانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی شہادت ہوئی۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کا شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قاتلوں کو سخت سزا دینے پر تاکید/ شہید کی سائنسی کاوشوں کو آگے بڑھانے پر زور
حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مایہ ناز نیوکلیئر اور دفاعی سائنسدان جناب محسن فخری زادہ کی عظیم شہادت کی مناسبت سے تبریک اور تعزیت پیش کرتے ہوئے اس جرم میں مرتکب افراد کو کو سخت سزا دینے اور بھرپور انتقام لینے پر تاکید کی ہے اور شہید کی سائنسی کاوشوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
-
ایرانی چیف جسٹس کا شہید محسن فخری زادہ کی شہادت سے متعلق اہم بیان
حوزہ/ ایران کی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی نے وزارت دفاع کے ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ شہید محسن فخری زادہ کی شہادت پر تعزیت اظہار کیا ہے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کے مایۂ ناز ایٹمی سائنس داں دہشت گردانہ حملہ میں شہید
حوزہ / ایرانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کو تہران میں دہشت گردوں نے شہید کردیا۔