۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
رہبر معظم انقلاب اسلامی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مایہ ناز نیوکلیئر اور دفاعی سائنسدان جناب محسن فخری زادہ کی عظیم شہادت کی مناسبت سے تبریک اور تعزیت پیش کرتے ہوئے اس جرم میں مرتکب افراد کو کو سخت سزا دینے اور بھرپور انتقام لینے پر تاکید کی ہے اور شہید کی سائنسی کاوشوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جوہری سائنسدان ڈاکٹر شہید محسن فخری زادہ کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے اس تعزیتی پیغام کا متن کچھ اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ وانا الیہ راجعون

ملک کے جلیل القدر جوہری اور دفاعی دانشور جناب محسن فخری زادہ ،جرائم پیشہ اور انتہائی شقی آلہ کاروں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کر گئےہیں۔اس بے مثال علمی شخصیت نے اپنی علمی جدوجہد کے ذریعے بہت بڑے اور یادگار علمی کام کیے اور ان عظیم علمی کاموں کی پاداش میں خدا وند عالم نے انہیں شہادت کا مرتبہ عطا کیا۔ایرانی حکام کو ان کی شہادت کے بعد دو امور پر خاص توجہ دینی چاہیے اول یہ کہ ان کی شہادت میں ملوث افراد اور ان کے پشت پناہوں کوسخت سزا دے اور دیگر یہ کہ شہید بزگوار مختلف شعبوں میں جن علمی اور فنی کاموں میں مشغول تھے انہیں جاری رکھا جائے۔

میں اس موقع پر شہید کے خاندان ،ملک کے علمی حلقوں، اور شہید کے ساتھیو وشاگردوں کوان کی شہادت پر تبریک اور ان کے فقدان پر تعزیت وتسلیت عرض کرتا ہوں اور شہید کے درجات میں بلندی کے لیے بارگاہ خدا وندی میں دعا گو ہوں۔

سید علی خامنہ ای
28 نومبر 2020

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .