حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محقق اور انقلابی ہنرمند مرحوم نادر طالب زادہ کی وفات پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ان کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
محقق، انقلابی، انتھک اور با انگیزہ ہنرمند مرحوم نادر طالب زادہ رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کی افسوس ناک خبر سنی۔ میں مرحوم کے خاندان، پسماندگان، ان کے ساتھ کام کرنے والوں اور ان کے دوستوں کی خدمت میں تہہ دل سے تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال کی بارگاہ میں مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت اور ان کی گرانقدر ثقافتی اور مواصلاتی خدمات کے صلہ میں بہترین پاداش کا طالب ہوں۔
سید علی خامنہ ای
30 اپریل 2022ء