۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
پیام مراجع

حوزہ/ مراجع تقلید منجملہ رہبر معظم انقلاب اسلامی اور دوسرے علماء و  مراجع تقلید نے  علامہ حسن زادہ آملی کے انتقال کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغامات میں اس ممتاز عالم دین کی علمی اور جہادی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب، حضرات آیات مکارم شیرازی، جوادی آملی، نوری همدانی، سبحانی، شبیری زنجانی، مظاہری، علوی گرگانی، آیت اللہ اعرافی سرپرست حوزہ علمیہ، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، مختلف صوبوں میں نمائندگان رہبری، ائمہ جمعہ والجماعت اور مختلف سیاسی اور عسکری افسران نے اپنے تعزیتی پیغامات میں علامہ حسن زادہ آملی کے انتقال پرملال پر ان کی علمی اور جہادی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جس کا متن درج ذیل ہے:

رہبر انقلاب اسلامی کا علامہ حسن زادہ آملی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم ربانی اور رہرو مسلک توحید  علامہ حسن زادہ آملی کے انتقال کی المناک خبر موصول ہوئي۔ یہ دانشور اور مختلف علوم ‏و فنون کے ماہر عالم دین، ان قابل فخر اور نادر زمانہ شخصیات میں سے ایک تھے جن کے مثل کم ہی لوگ ہر دور میں ‏آشناؤں کے دلوں کو ٹھنڈک پہنچاتے ہیں اور اسی کے ساتھ ان کے علم، معرفت، عقل اور دل کو مستفیض کرتے ہیں۔ ‏

اس عظیم شخصیت کی تحریریں اور دیگر یادگاریں، علم و معرفت کے تشنگان کے لیے ایک پرفیض سرچشمہ تھیں اور رہیں ‏گی، ان شاء اللہ۔ ‏

میں مرحوم کے تمام چاہنے والوں، شاگردوں اور دوستوں بالخصوص آمل کے مومن و انقلابی عوام اور مرحوم کے انقلابی ‏موقف اور اعلی انسانی اوصاف کے شیفتہ مشتاق نوجوانوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے مرحوم ‏کے لیے رحمت، مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

‎26 ‎ستمبر 2021‏ء

علامہ حسن زادہ آملی کی رحلت پر آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی کا تعزیتی پیغام

بسم الله الرحمن الرحیم

 عالم ربانی اور اصولی فقیہ حضرت علامہ حسن زادہ آملی (طاب ثراہ) کی رحلت مایہ تأسف و تألم ہے۔ انہوں نے حوزۀ علمیہ سمیت تمام علمی مراکز میں عرصہ دراز تک طلاب و فضلاء کی تعلیم و تربیت کی اور بہ طور یادگار بیش بہا علمی آثار چھوڑ ے ہیں۔

ہم اس مصیبت پر حضرت صاحب العصر والزمان (ارواحنا فداه)، حوزات علمیہ، مرحوم کے خاندان ، مرحوم کے فرزندان اور تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

قم ـ ناصر مکارم شیرازی

‎27 ‎ستمبر 2021‏ء

علامہ حسن زادہ آملی کی  رحلت پر آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی کی تعزیت

بسم الله الرحمن الرحیم

إنا لله و إنا الیه راجعون

علامہ حسن زادہ آملی کے انتقال پرملال کی خبر سے انتہائی دکھ و افسوس ہوا۔ اس ممتاز عالم دین نے عرصۂ دراز تک حوزہ علمیہ میں تدریس و تالیف کے شعبوں میں اپنی خدمات انجام دیں اور انتہائی قیمتی علمی آثار چھوڑے ہیں۔ ان کا ہم سے بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان ہے۔

میں اس مصیبت پر حضرت صاحب العصر والزمان (ارواحنا فداه)، حوزات علمیہ، مرحوم کے خاندان ، مرحوم کے فرزندان اور تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔

حوزه علمیه قم

جعفر سبحانی

اربعین حسینی ۱۴۴۳ھ

علامہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر آیت اللہ نوری ہمدانی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

 انالله و اناالیه راجعون

حکیم و مایہ ناز عالم دین حضرت آیۃ اللہ العظمی علامہ حسن زادہ آملی(رضوان اللہ تعالیٰ علیہ)کی رحلت سے نہایت ہی دکھ اور افسوس ہوا۔

علوم عقلی اور نقلی میں جامعیت،مایہ ناز شاگردوں کی تعلیم و تربیت اور انقلابی ثقافت کا بہت اعلیٰ درجہ رکھنا ان کی ممتاز اور نمایاں خصوصیات میں سے تھا،مختلف علمی شعبوں میں اسلامی تعلیمات کی نشر و اشاعت اور اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کی تعلیمات کے فروغ کے لئے مرحوم و مغفور نے متعدد آثار یادگار کے طور پر چھوڑے ہیں جو کہ حقیقتاً جامعیت اور ذوالفنون ہونے میں بے نظیر تھے۔

علم و عمل اور تقویٰ کے پیکر اس عالم دین کے فقدان کے موقع پر حوزہ ہائے علمیہ،علمی حلقوں،شاگردوں،چاہنے والوں، فرزندوں اور مرحوم و مغفور کے معزز خاندان کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہوئے خداوند قادر متعال سے مرحوم و مغفور کی مغفرت اور رحمت کے لئے دعا کرتا ہوں۔

حسین نوری ہمدانی

19صفر1443ھ

علامہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی کی تعزیت

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله وانا الیه راجعون

عالم ربانی، حکیم دوراں، جامع علوم معقول و منقول، انتہائی قیمتی اور گران مایہ علمی آثار کے مؤلف حضرت آیت الله حسن زاده آملی کے انتقال پرملال کے موقع پر حضرت بقیة اللہ (ارواح من سواه فداہ)، علماء کرام، حوزہ علمیہ، مرحوم کے شاگردان اور عقیدتمندوں اور مرحوم کے خاندان کے افراد کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں۔

علامہ حسن زادہ آملی ایک بے مثال عارف اور حکیم عالم دین تھے...... خداوند متعال کی بارگاہ میں دعاگو ہوں کہ وہ اس سانحہ اور سوگ پر ہم سب کو صبر عطا فرمائے اور اس حکیم الامت کی روح پرفتوح کو اعلی مقام عطا فرمائے۔

غفر الله لنا و لکم

والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته

جوادی آملی

26 ستمبر 2021ء

علامہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کی تعزیت

انا لله و انا الیه راجعون

علامہ  حسن زادہ آملی کی رحلت پر تسلیت عرض کرتا ہوں اور اس عظیم اور ممتاز استاد اور بے مثال عالم دین کے لئے خداوند متعال سے علو درجات کی دعا کرتا ہوں اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کا طالب ہوں۔

دفتر آیت الله العظمی شبیری زنجانی

 آیت اللہ العظمیٰ مظاہری کی علامہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر تعزیت

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ

«إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَیْهِ راجِعُونَ»

حکیم و ممتاز عالم دین حضرت آیۃ اللہ العظمی علامہ حسن زادہ آملی(قدّس‌سرّه)کی رحلت پر نہایت ہی دکھ اور افسوس ہوا۔

یہ ممتاز علمی شخصیت اپنے زمانے کے باافتخار عالم دین اور حوزہ علمیہ کے اساتید میں سے ایک تھے۔انہوں نے سالہا سال طلاب و فضلاء کی تربیت میں گزارے اور بیسیوں شاگردوں نے ان کے سامنے زانوی ادب تہہ کرتے ہوئے ان سے علمی استفادہ کیا.....

حضرت بقیة‌الله‌الأعظم«ارواحناله‌الفداء» کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے خاندان، ان کے فرزندان، تمام علماء کرام، حوزہ علمیہ، ان کے تمام شاگردوں اور عقیدتمندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

 خداوند متعال سے مرحوم کے درجات میں بلندی اور ان کے پسماندگان کے لئے صبر جمیل کا طلبگار ہوں۔

حسین‌ المظاہری

28 ستمبر 2021ء

19 / صفرالمظفّر

آیۃ اللہ علوی گرگانی کی جانب سے علامہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

بسم الله الرحمن الرحیم

إذا مات المؤمن الفقیه ثلم فی الإسلام ثلمه لایسدّها الشیء

عالم ربّانی اور ذوالفنون علامہ حسن زادہ آملی (رحمة الله علیه) کی رحلت پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔ انہوں نے  اپنی ساری عمر تالیف اور معارف الہی کے بیان میں گزار دی ۔

مختلف علوم جیسے فقه، اصول، فلسفه، عرفان، ریاضی، نجوم، ادبیات اور شاگردوں کی تربیت میں ان کی مہارت بے مثال تھی۔

میں اس عظیم فقدان پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (ارواح العالمین له الفداء)،علمائے کرام،حوزات علمیہ اور مرحوم کے خاندان اور شاگردان اور شہر آمل کے لوگوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات کے لئے بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہوں۔

سید محمد علی علوی گرگانی

١٩.صفر المظفر. ١۴۴٣

علامہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیۃ اللہ اعرافی کا تعزیتی پیغام:

انا لله و انا الیه راجعون

اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمه لا یسدها شئ

عالم ربانی،علامه ذوفنون،حکیم اورعارف حضرت آیۃ الله الحاج شیخ حسن زاده آملی (قدس الله نفسه الزکیه) کی رحلت کی خبر سن کر نہایت دکھ اور افسوس ہوا۔

مختلف علمی شعبوں جیسے تفسیر اور قرآنی علوم،الہیات،فلسفہ،فقہ اور اصول،عرفان،ریاضی اور فلکیات میں عبادت واطاعت اور تزکیہ نفس کے سائے میں اعلی علمی اور روحانی مقامات پر فائز ہونے کے ساتھ،انہیں دور حاضر میں ایک قابل قدر اور بے نظیر شخصیت بنا دیا تھا،مرحوم و مغفور حوزہ ہائے علمیہ اور یونیورسٹیوں کے دانشور حضرات کے ذہنوں میں ایک قابل قدر اور الہام بخش نمونہ عمل کے طور پر زندہ رہیں گے۔

اس مایہ ناز عالم دین کے مختلف شعبوں میں قابل قدر،عظیم اور بے نظیر آثار،برسوں کی مسلسل علمی کاوشوں،علامہ شعرانی(رح)اور علامہ طباطبائی(رح)جیسے بزرگ علماء سے کسب فیض کا نتیجہ اور علم و دانش کی راہ میں جدوجہد کرنے والوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔

اس پرہیزگار عالم دین کی علمی اور معنوی مقبولیت کے علاوہ سماجی،سیاسی اور عوامی میدانوں میں موجودگی،انقلاب اسلامی کے دوران نمایاں کردار، انقلاب اسلامی اور قائدین انقلاب کے ساتھ وابستگی، مرحوم و مغفور کے درس آموز خطبے اور وعظ و نصیحت راہ سعادت کے متلاشیوں کےلئے رہنما تھے۔آپ برسوں کی علمی کوششوں کے بعد سید الشہداء علیہ السلام کے چہلم کے ایام میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

میں،اس عالم والامقام کے عظیم فقدان پر امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف،رہبر انقلاب مدظلہ العالی،مجتہدین عظام،حوزہ ہائے علمیہ،مرحوم و مغفور کے شاگردوں فرزندوں اور دیگر لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے بارگاہِ ایزدی میں مرحوم کی بلندی درجات،اولیاء اللہ اور ائمہ اطہار علیہم السلام کے ساتھ محشور ہونے کی دعا اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی آرزو کرتا ہوں۔

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزه هائے علمیہ ایران

19صفر1443ھ

علامہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کا تعزیتی پیغام:

بسم‌الله الرحمن الرحیم

 (انا لله و انا الیه راجعون)

حکیم و ممتاز عالم دین حضرت آیۃ اللہ العظمی علامہ حسن زادہ آملی(قدّس‌سرّه)کی رحلت پر نہایت ہی دکھ اور افسوس ہوا۔

یہ ممتاز علمی شخصیت اپنے زمانے کے باشکوہ عالم دین اور حوزہ علمیہ کے اساتید میں سے ایک تھے۔انہوں نے سالہا سال طلاب و فضلاء کی تربیت میں گزارے اور بیسیوں شاگردوں نے ان کے سامنے زانوی ادب تہہ کیا۔

جامعہ مدرسین قم اس عالم ربانی کی رحلت کے موقع پر حضرت بقیة‌الله الاعظم (عجل‌الله‌ تعالی فرجه الشریف)، مقام معظم رهبری«مدظله العالی»، مراجع عظام تقلید «دامت‌برکاتهم»، حوزات علمیه، مرحوم کے خاندان، شاگردان اور مرحوم کے عقیدتمندوں کی خدمت میں تسلیت عرض کرتا ہے اور خداوند متعال سے دعاگو ہیں کہ ان کی روح مطہر کو اعلی درجات نصیب فرمائے۔

و السلام علیکم و رحمه الله و برکاته

سید هاشم حسینی بوشهری

جامعه مدرسین حوزه علمیه قم

علامہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے متولی کی تعزیت:

بسم الله الرحمن الرحیم

ِاذا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِی الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا یَسُدُّهَا شَیْءٌ إِلَی یَوْمِ الْقِیامه

علامہ ذوالفنون اور عارف باللہ عالم دین حضرت آیت الله حسن زاده آملی رحمه الله کی رحلت کی خبر سے انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔

وہ تاریخ کی عظیم شخصیتوں میں سے ایک تھے کہ جن کی علمی عظمت کو آئندہ آنے والے زمانے میں درک کیا جائے گا۔

میں حضرت فاطمه معصومه سلام الله علیها کے جوار سے اس ممتاز عالم دین کی رحلت پر حضرت صاحب الزمان (عجل الله تعالی فرجه الشریف)، مقام معظم رهبری (مدظله العالی)، حوزات علمیه، تمام علماء کرام، مرحوم کے پسماندگان، شاگردان اور شہر آمل کے لوگوں کی خدمت میں تسلیت عرض کرتا ہوں اور درگاہ خداوندی میں ان کے اعلی درجات کے لئے دعاگو ہوں۔

متولی حرم حضرت معصومہ (سلام اللہ علیہا) قم

سید محمد سعیدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .