۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حسن زاده آملی

حوزہ/ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری نے ممتاز عالم ربانی، عارف باللہ آیت اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر گہرے رنج و صدمہ کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری نے ممتاز عالم ربانی، عارف باللہ آیت اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر گہرے رنج و صدمہ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم حسن زادہ آملی عظیم المرتبت علمی شخصیت تھی جنہوں نے اپنی حیات اقدس کا ایک ایک لمحہ دینی خدمات میں صرف کیا اور اسلامی فلسفہ عرفان ریاضی نجوم علم الحدیث و دیگر علوم میں کافی گرفت حاصل کرکے تشنگان علوم کی علمی پیاس بجھادی۔

 مولانا نے کہا کہ مرحوم دسیوں تصانیف کے مصنف ہیں ان کی تعلیمی و دینی خدمات سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں. انصاری صاحب نے کہا کہ آیت اللہ حسن زادہ آملی کی رحلت جانسوز سے علمی و مذہبی دنیا میں ایک خلا پیدا ہوا ہے جس کی تلافی صدیوں تک ناممکن ہے مرحوم جیسی عظیم الشان شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

مولانا نے آپ کے وفات کو مصیبت عظمیٰ قرار دے کر آپ کے روحانی حسبی اور نسبی پسماندگان بالخصوص رہبر معظم انقلاب اسلامی کو تعزیت و تسلیت عرض کی. انہوں نے مرحوم کے درجات بلند اور جملہ پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .