۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حضرت آیت الله سیستانی

حوزہ/آیۃ اللہ العظمی سیستانی کے دفتر نے افغان شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ایک تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی کے مرکزی دفتر نے افغان شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد کو نشانہ بنائے جانے اور اس کے نتیجے میں متعدد شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔

تعزیتی بیان کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

إنا لله وإنا الیه راجعون

مزار شریف افغانستان کے مؤمن بہن بھائیو!

السلامُ علیکم ورحمة الله وبرکاته

ایک بار پھر، داعشی دہشت گرد ٹولے نے ایک ہولناک جرم کا ارتکاب کر کے مزار شریف کی شیعہ مسجد میں بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنایا اور ان میں سے متعدد نمازیوں کو شہید کردیا۔

اس المناک سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت عرض کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

ملکِ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم تمام مؤمن بھائیوں اور بہنوں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے مزید المناک سانحات سے بچنے کے لئے چوکس رہیں اور سماج میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ذمہ داران کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

بارگاہِ خداوندی میں افغانستان کی معزز قوم کی عزت اور سربلندی کے لئے دعا گو ہیں۔

۲۰ رمضان المبارک ۱۴۴۳هـ

دفترِ آیة الله سیستانی ـ نجف اشرف

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .