۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حزب الله لبنان

حوزہ/حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کر کے افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے ایک بیان کے ذریعے افغان شہر مزار شریف میں متعدد نمازیوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنائے جانے والے بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلانہ عمل خانۂ خدا اور رمضان المبارک کی توہین ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اس دہشت گردانہ کارروائی کو رمضان المبارک اور خانۂ خدا کی توہین اور بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنائے جانے کا خطرناک تسلسل قرار دیا اور کہا کہ یہ واقعات انسانی، اخلاقی اور دینی اقدار سے دور قاتلوں کی سفاکیت کی دلیل ہیں۔

حزب اللہ لبنان نے مزید کہا کہ وہابی داعش دہشت گرد ٹولے کا ان وحشیانہ قتل کے ارتکاب پر اصرار سے سبق حاصل کرتے ہوئے اسلامی حکومتوں اور فعال مذہبی رہنماؤں کو اس منحرف فرقے کی گمراہ کن فکر اور ان کے محاصرے کی مذمت کے لئے فوری اقدام اور ان دہشت گرد گروہوں کا تعاقب کرنا چاہئے تاکہ ان کے جرائم اور فساد کو روکا جا سکے۔

حزب اللہ لبنان نے افغان حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف ڈٹ جائیں اور شہریوں کی حمایت جاری رکھتے ہوئے ایسے واقعات کی فوری روک تھام کے لئے سخت اقدامات کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .