۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
عارف واحدی

حوزہ / علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: افغانستان کے صوبہ قندوز میں اہلسنت کےمشہور مدرسے اور خانقاہ مولوی سکندر شاہ میں نماز جمعہ کے بعد اس وقت دھماکہ ہوا جب نمازی ذکر اور نعت خوانی میں مصروف تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: افغانستان کے صوبہ قندوز میں اہلسنت کےمشہور مدرسے اور خانقاہ مولوی سکندر شاہ میں نماز جمعہ کے بعد اس وقت دھماکہ ہوا جب نمازی ذکر اور نعت خوانی میں مصروف تھے۔ اس دھماکہ میں ساٹھ سے زیادہ نمازی شہید اور چالیس سے زیادہ زخمی ہوئے۔

علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے ایک بیان میں اس دہشتگردی اور سفاکیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا: افغانستان کی غیور اور بہادر قوم خاص کر شہدا کے ورثا اور لواحقین کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اورمجروحین کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں۔

علامہ عارف واحدی نے کہا: افغانستان کی حکومت پر آئینی اور اخلاقی فرض ہے کہ اپنے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں خاص کر مقدس مقامات، مساجد، مدارس، امامبارگاہوں اور خانقاہوں کو تحفظ فراہم کرے۔

انہوں نے کہا: افغانستان حکومت پبلک مقامات اور تعلیمی اداروں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کرے اور قاتلوں ،دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے۔ انہیں بے نقاب کرے اور گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں سخت ترین سزائیں دیں تاکہ اس دہشتگردی کی لہر کا سدباب ہو سکے۔

اس سے پہلے بھی کابل اور مزار شریف میں بے گناہ اور نہتے معصوم بچوں اور نمازیوں کو شہید کیا گیا مگر اب تک قاتلوں کی شناسائی اور گرفتاری کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی جو باعث تشویش ہے۔

افغانستان حکومت اپنے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے، علامہ عارف حسین واحدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .